انقلاب ایران از سبط حسن inqilab-e-iran free urdu pdf book
انقلاب ایران از سبط حسن inqilab-e-iran free urdu pdf book

انقلابِ ایران از سبط حسن : Inqilab-e-Iran Free PDF Urdu Book

Posted on

اردونامہ فورم کے قارئین کے لئے اردونامہ کتاب گھر کی ٹیم ایک بار پھر ایک بہترین کتاب لے کر حاضر ہوئی ہے، انقلابِ ایران از سبط حسن : Inqilab-e-Iran Free PDF Urdu Book ایران میں آنے والے انقلاب کے تاریخی واقعات پر مبنی ہے۔

انقلاب ایران از سبط حسن inqilab-e-iran free urdu pdf book
انقلاب ایران از سبط حسن inqilab-e-iran free urdu pdf book

انقلابِ ایران از سبط حسن : Inqilab-e-Iran Free PDF Urdu Book کے بارے میں مصنف کے الفاظ

سبط حسن اپنی کتاب انقلابِ ایران از سبط حسن : Inqilab-e-Iran Free PDF Urdu Book کے تمہیدی حصے میں لکھتے ہیں۔

کہتے ہیں کہ یہ زمانہ تاریخ سازی کا ہے نہ کہ تاریخ نویسی کا، لیکن ایران کے حالیہ واقعات تاریخ نویسی کا شوق پورا کرنے کی غرض سے قلمبند نہیں کیئے گئے ہیں، بلکہ انقلاب کے سفر میں تاریخ سازی کی جو راہیں کھلتی ہیں اور جو مشکل مقام آتے ہیں ان کا تجزیہ مقصود ہے۔ یوں تو ہم میں سے ہر شخص کی زندگی میں روزانہ ان گنت واقعات پیش آتے رہتے ہیں مگر ہم ان واقعات کو عموما اپنا ذاتی یا اتفاقی تجربہ سمجھ لیتے ہیں۔ ان کو کسی رشتے میں نہیں جوڑتے اور نہ ان واقعات کی تہہ میں جو معاشرتی قانون یا تاریخی عوامل کار فرما ہوتے ہیں ان پر غور کرتے ہیں۔

البتہ انقلاب کے دوران ہمارے ذاتی تجربے ایک وسیع سماجی تجربے سے منسلک ہو جاتے ہیں۔ انسان واقعات کا موضوع نہیں بلکہ واقعات اس کا موضوع بن جاتے ہیں۔ اس کی فعالی خصوصیات ابھر آتی ہیں اور وہ تاریخ کا معمول ہونے کی بجائے تاریخ کا عمل یعنی تاریخ ساز بن جاتا ہے۔ تاریخ کے اسی عوامی تجربے کو تاریخ سازی کے اس عمل افروز شعور کو انقلاب کہتے ہیں۔

Also Read  Best English Speech on Kashmir Day 5 February

انقلابِ ایران از سبط حسن : Inqilab-e-Iran Free PDF Urdu Book ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کیجئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے