اور امریکہ لرز اٹھا
اور امریکہ لرز اٹھا از طارق اسماعیل ساگر
گیارہ ستمبر کے واقعات پر مبنی اردو کتاب اور امریکہ لرز اٹھا طارق اسماعیل ساگر کی نوک قلم کا شہکار ہے۔ اور امریکہ لرز اٹھا ایک ایسی کتاب کا نام ہے جو گیارہ ستمبر اور اس کے بعد ہونے والے ان واقعات پر مبنی ہے جس نے امریکہ کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل کا درجہ حاصل کر لیا اور نہ صرف امریکہ بلکہ پوری اسلامی دنیا پر اس کے اثرات مرتب ہوئے۔ امریکہ جس نے اس دن کے بعد سے اسامہ بن لادن پر اس واقعہ کا الزام لگا کر ساری کی ساری اسلامی دنیا کو اپنا دشمن قرار دیا اور مختلف طریقوں سے اس واقعہ کا بدلہ لینے کا سلسلہ آج تک جاری رکھا ہوا ہے۔ اور امریکہ لرز اٹھا میں طارق اسماعیل ساگر نے محتلف قابلِ ذکر واقعات کا احاطہ کیا ہے جو گیارہ ستمبر والے دن رونما ہوئے۔ کیسے یہ واقعہ ہوا موساد نے اپنا خفیہ مشن کیسے سرانجام دیا اور کیسے امریکہ نے پاکستان کو وارننگ جاری کی۔ اور امریکہ لرز اٹھا کتاب میں مصنف نے بتایا کہ کس طرح ان واقعات میں موساد کے ملوث ہونے کے ثبوت ساری دنیا تک پہنچے، طارق اسماعیل ساگر نے ان واقعات کو دنیا کا سب سے بڑا دہشتگرد حملہ قرار دیا مگر ثابت کیا کہ ان حملوں میں مسلم دنیا نہیں بلکہ اسرائیلی انٹیلی جنس ایجنسی موساد ملوث تھی۔