اردونامہ فورم کی انتظامیہ اپنے اردونامہ کتاب گھر پراجیکٹ کے لئے 05 بہترین اردو ناول کی معلومات لے کر حاضر ہوئی ہے۔
بہترین اردو ناول کی کسوٹی کیا ہے؟
ویسے تو اردو ادب کے بارے میں بہتر یا بہترین کی رائے ہر شخص کی مختلف ہو سکتی ہےاس لئے آپ کو ان بہترین اردو ناول کی فہرست سے ہو سکتا ہے کہ اختلاف بھی ہو۔ لیکن اردونامہ فورم انتظامیہ نے بہترین اردو ناول کے انتخاب کے لئے ان ناولز کے پڑھے جانے کو معیار بنایا ہے اور یہ اپنے دور کے سب سے مشہور اور بہترین اردو ناولز رہے ہیں بلکہ آج بھی یہ اتنے ہی بہترین اردو ناول یا مشہور اردو ناول کہے جا سکتے ہیںجتنے اس وقت تھے جب ان کی پہلی اشاعت ہوئی تھی۔
پیر کامل از عمیرہ احمد
بہترین اردو ناول پیر کامل عمیرہ احمد کا تخلیق کردہ 2004 میں پہلی بار شائع ہوا جس میں پیر کامل حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی ذات اقدس کو رکھا گیا ہے۔
ناول پیر کامل کی مقبولیت اس حد تک تھی کے اس کا انگریزی ترجمہ 2011 میں شائع ہوا اور ایک بار پھر اس نے مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔ کہانی کی مرکزی کردار امامہ ہاشم کا تعلق اسلام آباد کے ایک بااثر احمدیہ خاندان سے دکھایا گیا ہے جو اپنے دوستوں کے متاثر ہو کر اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کرتی ہے اور اپنے دوستوں کے ساتھ چوری چھپے اسلامی لیکچرز سننے جاتی ہے۔
اپنی دوست کے بڑے بھائی ڈاکٹر جلال سے پیار کرتی ہے لیکن امامہ کے اہل خانہ اسے زبردستی اپنے فرسٹ کزن اسجد سے شادی کرنے پر مجبور کرنے کی کوشش کرتے ہیں، جو اس کے لئے قابل قبول نہیں ہوتا۔ اس پر پابندیاں عائد ہوتی ہیں اس کا موبائل فون چھین لیا جاتا ہے۔ کہانی میں ٹوئسٹ تب آتا ہے جب کہانی کا ایک کردار امامہ سے جھوٹ بولتا ہے کہ اسجد پہلے سے شادی شدہ ہے۔ طرز تحریر اور کہانی کے پلاٹ کے حساب سے اردو ادب کا بہترین ناول ہے جو پڑھے جانے کے قابل ہے۔
بہترین اردو ناول پیر کامل ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کیجئے
راجہ گدھ از بانو قدسیہ
بانو قدسیہ کا لکھا گیا اردو ناول راجہ گدھ اپنی مرکزی کہانی کے ساتھ ساتھ ایک ایسی سلطنت کا تصور پیش کرتا ہے جہاں گدھوں کی ریاست جیسے قوانین نافذ ہیں گدھ جو اپنی بھوک مٹانے کے لئے دوسروں کی لاشوں پر انحصار کرتے ہیں اسی طرح اس ناول میں مختلف معاشرتی اور مذہبی پابندیوں کا ذکر کیا گیا ہے جو ایک فرد پر اس کے معاشرے میں عائد ہوتی ہیں۔
ایک اعلی متوسط طبقے کے گھرانے سے تعلق رکھنے والی سیمی شاہ گورنمنٹ کالج لاہور میں ایم اے سوشیالوجی کلاس میں اپنے خوبصورت ہم جماعت افتاب سے پیار کرتی ہیں۔
سیمی ایک ماڈرن اور پرکشش شہری لڑکی ہے اور وہ اپنے بیشتر مرد طبقے کے ساتھیوں کو اپنی طرف راغب کرتی ہے، جن میں راوی قیوم اور نوجوان لبرل پروفیسر سہیل بھی شامل ہیں۔
آفتاب کا تعلق کشمیری کاروباری گھرانے سے ہے۔ اگرچہ وہ اس سے بھی پیار کرتا ہے، لیکن وہ اپنی خاندانی اقدار سے بالاتر نہیں ہوسکتا ہے اور اس کے والدین کے دباؤ سے نہیں نکل پاتا ہے کہ وہ ان کی خواہش کے خلاف کسی سے شادی کرے۔ تب وہ اپنے خاندانی کاروبار کی دیکھ بھال کے لئے لندن روانہ ہوجاتا ہے۔
اس کے بعد اس ناول میں متعدد اخلاقی امور کو چھونے کی کوشش کی گئی ہے ، اس میں محبت کی مثلث کے کے ساتھ ساتھ کی ثقافت اور روزمرہ کی زندگی کی بھرپور طریقے سے عکاسی کی گئی ہے۔
بہترین اردو ناول راجہ گدھ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کیجئے۔
آنگن از خدیجہ مستور
اردو ادب کی تاریخ کا ایک مشہور ناول جو 1962 میں مشہور پاکستانی اردو مصنفہ خدیجہ مستور نے 1962 میں لکھا اور اگلے ہی سال یعنی 1963 میں اسے بہترین اردو ناول ہونے کی وجہ سے آدم جی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اردو ادب سے اس مشہور ناول کا ترجمہ تیرہ مختلف زبانوں میں ہو چکا ہے، اس کا انگریزی ترجمہ Inner Courtyard اور The Women’s Courtyard کے ناموں سے ہو چکا ہے۔
ناول کی کہانی پر مبنی ٹیلی ویژن ڈرامہ سیریل 2018 اور 2019 میں ہم ٹی وی کی طرف سے ٹیلی کاسٹ کیا گیا۔
بہترین اردو ناول آنگن ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کیجئے۔
امراؤ جان ادا از مرزا ہادی رسوا
امراؤ جان ادا مرزا ہادی رسوا کا مشہور اردو ناول ہے جو پہلی بار 1899 میں شائع ہوا، ممکنہ طور پر یہ اردو کا پہلا ناول سمجھا جاتا ہے۔
امراؤ جان ادا کے خالق مرزا ہادی رسوا ایک درباری شاعر کے طور پر شہرت رکھتے تھے۔ ناول کی کہانی امرا جان کی کہانی کے مطابق امراؤ جان امیرن کے نام سے بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر فیض آباد میں پیدا ہوئی۔ دلاور خان نامی ایک مجرم نے جیل سے رہا ہونے کے بعد فیصلہ کیا کہ وہ امیرن کے والد سے اس بات کا بدلہ لے گا کہ اس نے عدالت میں اس کے خلاف گواہی کیوں دی۔
خان نے امیرن کو اغواء کیا اور اسے لکھنؤ میں 150 روپے کے عوض فروخت کر دیا۔ اس کا نام وہاں امراء رکھا گیا اور اسے کلاسیکی موسیقی اور رقص کی تربیت دی جانے لگی۔ دوسری طرف گوہر مرزا جو ایک مقامی نواب کا بگڑا ہوا ناجائز بچہ تھا اسے بھی اس کے ساتھ ہی تعلیم دی جا رہی تھی۔ امراء نے وہاں اردو اور فارسی دونوں زبانوں میں لکھنے کی مہارت حاصل کر لی۔ کہانی اس تسلسل اور روانی سے قاری کو گھیرے رکھتی ہے کہ بہت طوالت کے باوجود اسے چھوڑنے کو دل نہیں کرتا۔
بہترین اردو ناول اور اردو کا پہلا ناول امراؤ جان ادا ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کیجئے۔
جانگلوس از شوکت صدیقی
اردو ناول کے مشہور لکھاری شوکت صدیقی کا لکھا گیا اردو ناول جانگلوس اپنے وقت کا بہترین اور یاد گار ناول تھا جس میں دو قیدیوں لالی اور رحیم داد کی کہانی بیان کی گئی ہے۔
دونوں جیل کے مفرور قیدی تھے جو فرار ہونے کے بعد چھپنے اور جیل حکام سے بچنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔ کہانی وسطی پنجاب، پاکستان کے پس منظر میں ترتیب دی گئی ہے۔ یہ ناول پی ٹی وی نے 1989 میں ڈرامہ کے طور پر ٹیلی کاسٹ کیا تھا اور کافی مشہور تھا۔
تاہم کہانی کے اختتام تک ڈرامہ کی شوٹنگ نہیں ہوئی تھی اور اسے نامکمل چھوڑ دیا گیا تھا۔ یہ ناول تین جلدوں میں شائع ہوا ہے، جن میں سے صرف پہلی جلد کا ڈرامہ فلم بند کیا گیا ہے۔ اس کے ڈرامے کی ہدایتکار کاظم پاشا نے کی تھی۔
بہترین اردو ناول جانگلوس ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے نیچے موجود لنکس پر کلک کیجئے۔
جانگلوس حصہ اول ڈاؤنلوڈ
جانگلوس حصہ دوم ڈاؤنلوڈ
جانگلوس حصہ سوم ڈاونلوڈ