ثقافت کی تلاش از نسیم حجازی

Posted on

ثقافت کی تلاش از نسیم حجازی

ثقافت کی تلاش : Saqafat ki Tlash by Naseem Hijaziزیرنظر کتاب ثقافت کی تلاش محترم نسیم حجازی صاحب کی تصنیف ہے، نسیم حجازی کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں، ہر خاص و عام ان کے نام اورمقام سے واقف ہے۔وہ تقسیمِ ہندوستان سے پہلے پیدا ہوئے تھے اورتقسیم کے بعد پاکستان چلے آئے اور زندگی کا زیادہ حصہ یہیں گزارا۔
نسیم حجازی بیسویں صدی کے ممتاز ترین اُردو ناول نگار تھے،۔تاریخی واقعات کو پیش کرنے کا ان کا اپنا ایک انداز تھا۔

نسیم حجازی سے پہلے اردو تاریخی ناول یا تو عبدالحلیم شرر نے لکھے یا صادق سردھانوی نے۔لیکن نسیم حجازی کی تصنیفات درستگی تاریخ کے اعتبار سےزیادہ معتبر ہیں۔تاریخی حقائق اور افسانوی رومانس کا یہ حسین امتزاج اور کہیں دیکھنے میں نہیں آتا۔ نسیم حجازی کا ذیادہ تر کام اسلامی تاریخی ناولوں پر مشتمل ہے، انہوں نے اسلامی تاریخ کے عروج اور زوال دونوں کو اپنے ناولون کا موضوع بنایا۔ ان کے ناول محمد بن قاسم، آخری معرکہ،قیصروکسرٰی اور قافلہ حجاز ، اسلامی تاریخ کےسیاسی، عسکری، معاشی اور تعلیمی عروج کے مظہر ہیں۔

جبکہ یوسف بن تاشفین، شاہین، کلیسا اور آگ اور اندھیری رات کے مسافر ہسپانوی دور پر مشتمل ہیں، جہاں رومن عیسائیوں نے پہلے یہودیوں اور پھر مسلمانوں کو نشانہ بنایا۔ آخری چٹان میں وسط ایشیا ء میں چنگیز خان اور خوارزمی سلطنت کے آخری فرمانروا سلطان جلال الدین خوارزم شاہ کی کشمکش اور خلافتِ عباسیہ کی حلتِ زار بیاں ہوئی۔
دو ناول معظم علی اور تلوار ٹوٹ گئی، انڈیا میں انگریزوں کے دورِ حکومت کے آغاز (جنگِ آزادی) سے لیکرمضبوط حکومت تک(فتح میسور اور ٹیپو سلطان کی موت) پر مبنی ہیں۔

نسیم حجازی کے تین ناولوں کو ٹی-وی اور فلم پر بھی لایا گیا۔ آخری چٹان اور شاہیں پی-ٹی-وی سےنشر ہوئے جبکہ ناول خاک اور خون پر اسی نام سے فلم بنائی گئی جو لولی وڈ کی مقبول ترین فلموں میں سے ایک رہی۔ خاک اور خون کے متعلق یہ کہا جاتا ہے کہ یہ ہندوستان سے پاکستان تک انکی حجرت کی اپنی کہانی ہے۔نسیم حجازی کا انتقال1996 میں پاکستان میں ہوا۔

انکی مشہور تصانیف کی فہرست مندرجہ ذیل ہے۔
آخری چٹان
آخری معرکہ
اور تلوار ٹوٹ گئی
اندھیری رات کے مسافر
داستانِ مجاہد
گمشدہ قافلے
انسان اور دیوتا
کلیسا اور آگ
قافلہ حجاز
خاک اور خون
معظم علی
محمد بن قاسم
پاکستان سے دیارِ حرم تک
قیصر و کسرٰی
ثقافت کی تلاش
سو سال بعد
شاہین
سفید جزیرہ
یوسف بن تاشفین

زیرنظر کتاب ثقافت کی تلاش محترم ملک طارق صاحب کی اسکین شدہ ہے جو انہوں نے کمال شفقت سے اردونامہ فورم  کے کتاب گھر پراجیکٹ کے قارئین کے لئے بالکل مفت فراہم کی ہے جس پر ادارہ ان کا نہایت مشکور ہے۔

 

کتاب ثقافت کی تلاش آن لائن پڑھنے یا ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے نیچے بٹنوں کا انتخاب کیجئے۔

[button color=”red” size=”medium” link=”http://www.mediafire.com/file/ikxy1v2x0ynjui1/Sqafat_Ki_Talash_by_Naseem_Hijazi.pdf/file” target=”blank” ]کتاب آن لائن پڑھنے کے لئے یہاں کلک کیجئے[/button]

[button color=”blue” size=”medium” link=”http://www.mediafire.com/file/ikxy1v2x0ynjui1/Sqafat_Ki_Talash_by_Naseem_Hijazi.pdf/file” target=”blank” ]کتاب ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کیجئے[/button]

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے