Khwabon Ki Tabeerain خوابوں کی تعبیریں
Khwabon Ki Tabeerain خوابوں کی تعبیریں

خوابوں کی تعبیریں : Khwabon Ki Tabeerain in Urdu

Posted on

خوابوں کی تعبیر ایک مسلمہ علم نبی کریمﷺ نے بندہ مومن کے خواب کو نبوت کا چھیالیسواں حصہ قرار دیا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ جیسے مسلمانوں کے لئے پیغام نبوت و رسالت میں حقیقی سعادت و مسرت کا سامان پنہاں ہے اسی طرح خوابوں کےذریعے جو بشارتیں دی جاتی ہیں ان میں بھی بندہ مومن کے لئے خوشی و مسرت کے بیش بہا مواقع ہیں۔

دوسری حدیث میں اس کی وضاحت موجود ہے کہ نبوت سے صرف مبشرات ہی باقی رہ گئے ہیں، صحابہ کرام نے عرض کی مبشرات کیا ہیں؟ فرمایا، خواب جو مومن دیکھتا ہے یا اس کے لئے دیکھا جاتا ہے۔ گویا کہ اچھے خواب مومن کے لئے بشارت اور خوشخبری کا درجہ رکھتے ہیں مگر یہ ضروری نہیں کہ ہمیشہ اچھے خواب ہی آئیں، کبھی بڑے ڈراؤنے خطرناک اور عجیب قسم کے خواب بھی آ جاتے ہیں اور انسان بیدار ہونے کے بعد بھی ایسے خوابوں کے اثرات تادیر محسوس کرتا رہتا ہے۔ جیسے اچھے خواب اللہ کی طرف سے ہوتے ہیں اسی طرح برے خواب شیطان کی طرف سے ہوتے ہیں۔

خواب کی مختلف اعتبار سے کئی ایک اقسام ہیں جن کی تعبیریں خواب دیکھنے والے کے احوال سے مختلف ہوتی ہیں ایک ہی قسم کا خواب مختلف احوال سے متعلقہ دو افراد دیکھیں تو ان کی تعبیریں مختلف ہو سکتی ہیں۔

کتاب خوابوں کی تعبیریں کے بارے میں

Khwabon Ki Tabeerain خوابوں کی تعبیریں
Khwabon Ki Tabeerain خوابوں کی تعبیریں

زیرِ نظر کتاب خوابوں کی تعبیریں انہیں خوابوں کی تعبیریں جانچنے اور معلوم کرنے کے لئے بہترین کتاب ہے۔ یہ کتاب آٹھویں صدی ہجری کی مایہ ناز عالم کتاب المرتبہ العلیا فی تعبیر الرویا کا پہلا اردو ترجمہ ہے جو امام محمد بن عبداللہ بن راشد کی لکھی ہوئی ہے اور اس کا اردوترجمہ حافظ قمر حسن اور محمد واصف نے کیا۔

Also Read  Khwabon Ki Tabeer in Urdu Full Books Free PDF Download

کتاب خوابوں کی تعبیریں ڈاؤنلوڈ کیجئے۔

اردونامہ کتاب گھر پراجیکٹ کے قارئین کتاب نیچے موجود لنک سے ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں۔
کتاب خوابوں کی تعبیریں ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کیجئے۔
کتاب خوابوں کی تعبیریں ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے دوسرا لنک یہاں ہے۔

1 comment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے