سمندر کا بیٹا از ایم اے راحت
ایم اے راحت کا ایک ایسا شاہکار جیسے آپ پڑھ کر مدتوں یاد رکھیں گے میں نے خود جب اسکو پڑھا تھا تو کئی دن اسکے حصار میں ہی رہا تھا، اس سے پہلے بھی یہ کتاب اردونامہ فورم پر شئیر کی گئی تھی لیکن اس کو پڑھنا مشکل تھا اب کی بار اردونامہ کتاب گھر کے شائقین کے لئے اس کی ایک اچھی کاپی فراہم کرنے کی کوشش کی گئی ہے
سمندر کی ہولناک لہروں کی آغوش سے نمودار ہونے والے ایک بچے کی انوکھی داستان، جسے قدرت نے عجیب صفات سے نوازا تھا، حسن و عشق کی حشر سامانیاں، انوکھے واقعات اور ایڈونچر سے بھرپورناول
سمندر کا بیٹا ناول کے خالق کا تعارف
ایم اے راحت مقبول مصنف ہیں۔آپ نے بچوں اور بڑوں کے لیے بے شمار ناول اور کہانیاں لکھیں۔آپ نے عمران سیریز پر بھی بے شمار ناول لکھے۔آپ کے لکھے گئے ناولوں کی تعداد 1100 بتائی جاتی ہے۔اس کے علاوہ آپ نے مقبول ناول صدیوں کا بیٹا بھی لکھا۔ایم اے راحت نے اپنی زندگی میں ایک ہزار 500 کے قریب کہانیاں تحریر کیں،
جن میں جرائم پر مبنی کہانیاں اور ناول شامل ہیں،25اپریل2017کو لاہور میں وفات پا گئے۔ انہیں چند روز قبل طبیعت ناساز ہونے پر جناح ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جس کے بعد وہ کوما میں چلے گئے، وہ برین ٹیومر کا شکار تھے۔
ایم اے راحت کی پیدائش کراچی میں ہوئی، تاہم اپنے لکھنے کے شوق کے باعث وہ 15 سال قبل لاہور منتقل ہو گئے۔ ان کے قریبی دوست پبلشر محمد علی قریشی نے ڈان کو بتایا، ’راحت نے بےشمار کہانیاں تحریر کیں، ان میں صدیوں کا بیٹا، کالے چراغ اور مقدس نشان شامل ہیں
سمندر کا بیٹا ناول ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے نیچے موجود بٹنوں کا انتخاب کیجئے۔
[button color=”red” size=”medium” link=”http://www.mediafire.com/file/2vnzm7faynd/Samadar_Ka_Baita_%2528Part_1%2529_Written_By_M.A.Rahat.pdf/file” ]ناول کا پارٹ 1[/button]
[button color=”red” size=”medium” link=”http://www.mediafire.com/file/nget4mjifyn/Samadar_Ka_Baita_%2528Part_2%2529_Written_By_M.A.Rahat.pdf/file” ]ناول کا پارٹ 2[/button]
[button color=”red” size=”medium” link=”http://www.mediafire.com/file/nnmfsj5kwei/Samadar_Ka_Baita_%2528Part_3%2529_Written_By_M.A.Rahat.pdf/file” ]ناول کا پارٹ 3[/button]