لذتِ سنگ از سعادت حسن منٹو :: Lazzat-e-Sang by Saadat Hassan Manto
لذتِ سنگ از سعادت حسن منٹو کے مشہور افسانے "بو” سمیت دیگر افسانوں کا مجموعہ لذتِ سنگ کے نام سے شائع ہوا، سعادت حسن منٹو نے جو بھی لکھا معاشرے کی ہوبہو عکاسی کی لیکن ان کے قلم کا نشتر اتنا کند تھا کہ ہر پڑھنے والے کو ہمیشہ تکلیف دیتا تھا کچھ جو ان سے متفق تھے انہیں معاشرے میں موجود گندگی تکلیف دیتی اور جو ان کے مخالفین تھے ان کو منٹو کا طرزِ تحریر تکلیف دہ لگتا۔ ساری زندگی منٹو کی شخصیت اور ان کے مضامین ہمیشہ متنازعہ رہے کبھی ان پر کفر کے فتوے لگے تو کہیں وہ پابندِ سلاسل ٹھہرے۔ زیرنظر افسانے لذتِ سنگ از سعادت حسن منٹو بھی ایسے ہی چند ایک افسانوں کا مجموعہ ہے جو پہلے دن سے آج تک متنازعہ چلے آ رہے ہیں اور آئندہ بھی رہیں گے البتہ یہ ضرور ہے کہ ان افسانوں کا ایک لفظ بھی ایسا نہیں ہے جو ہمارے معاشرے کی عکاسی نہ کرے مگر کیا کریں ہمیں دوسروں کو آئینہ دکھانے کی تو بہت عادت ہے مگر خود آئینہ دیکھنے کی ہمت ہم میں نہ کل تھی نہ آج ہے۔