منٹو کے سو بہترین افسانے سعادت حسن منٹو کے سو شہرہ آفاق افسانوں کا مجموعہ ہے، منٹو کے بارے میں ایک عام رائے یہ ہے کہ اس نے جو بھی لکھا معاشرے کی ہوبہو عکاسی کی لیکن ان کی تحریر میں چھپے طنز کی کاٹ اس قدر شدید تھی کہ ہمیشہ اپنے قاری کو تکلیف دیتا تھا۔ قارئین میں سے جو لوگ منٹو کے ہم خیال تھے انہیں معاشرتی گندگی جس کا منٹو کھل کر اظہار کرتا تھا تکلیف دیتی اور ان کے مخالفین کے نزدیک ان کو منٹو کا طرزِ تحریر تکلیف دہ رہا۔
منٹو اپنی تمام عمر اپنے مضامین اور افکار کی بناء پر ہمیشہ متنازعہ رہے کہیں کوئی طبقہ ان پر کفر کے فتوے لگاتا نظر آتا ہے تو کہیں وہ اپنے بے حیائی بھرے طرز تحریر کی پاداش میں پابندِ سلاسل ٹھہرے۔ منٹو کے سو بہترین افسانے ان کے انہیں افسانوں کا ایک بہترین مجموعہ ہے جس میں کہیں تو معاشرے پر طنز کے تیر برساتے نظر آتے ہیں تو کبھی معاشرے کی بے حسی پر نالاں نظر آتے ہیں۔
البتہ اردونامہ فورم انتظامیہ اس بات پر متفق ہے کہ انہوں نے اپنے افسانوں میں جو بھی لکھا ان کا ایک لفظ بھی ایسا نہیں ہے جو ہمارے معاشرے کی عکاسی نہ کرے مگر کیا کریں ہمیں دوسروں کو آئینہ دکھانے کی تو بہت عادت ہے مگر خود آئینہ دیکھنے کی ہمت ہم میں نہ کل تھی نہ آج ہے۔ اردونامہ کتاب گھر اپنے قارئین کے لئے اس سے پہلے لذت سنگ از سعادت حسن منٹو پیش کر چکا ہے اور اب یہ کتاب بھی آپ کے ذوق کی نظر ہے۔
منٹو کے سو بہترین افسانے کتاب کی فہرست
آخری سلیوٹ
آنکھیں
اب اور کہنے کی ضرورت نہیں
اس کا پتی
اللہ دتا
الو کا پٹھا
انتظار
اولاد
ایکٹریس کی آنکھ
بانجھ
باسط
بچنی
بسم اللہ
بغیر اجازت
بلاؤز
بلونت سنگھ مجیٹھیا
بھنگن
بیگو
پریشانی کا سبب
پہچان
پھاہا
پھسپھسی کہانی
پیرن
ترقی پسند
تلون
تانگے والے کا بھائی
ٹوٹو
ٹھنڈا گوشت
ٹیرھی لکیر
ٹیٹوال کا کتا
جسم اور روح
جنٹل مینوں کا برش
جھوٹی کہانی
جیب کفن
چوری
چوہے دان
چور
حامد کا بچہ
حجامت
حج اکبر
اس کے علاوہ منٹو کے سو بہترین افسانے نامی کتاب میں بیسیوں افسانے دستیاب ہیں۔
سعادت حسن منٹو کے سو بہترین افسانے ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے نیچے موجود بٹن پر کلک کیجئے۔