punjab ka maqdama by Hanif Ramy
punjab ka maqdama by Hanif Ramy

پنجاب کا مقدمہ از محمد حنیف رامے Best Urdu PDF Book

Posted on

تعارف کتاب

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے سابق وزیراعلٰی جناب محمد حنیف رامے نے پنجاب کا مقدمہ نامی کتاب کے پیش لفظ میں اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں یہ کتاب اردو میں اس لئے لکھنا پڑ رہی ہے کہ پڑھے لکھے پنجابیوں نے پنجابی کو چھوڑ دیا ہے۔ ان کے مطابق انہوں نے کتاب لکھے جانے کے وقت موجود پانچ کروڑ پنجابیوں کو جھنجھوڑا ہے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ پنجابیوں کو وہ نہ صرف صوبہ پنجاب بلکہ پورے پاکستان کے استحکام اور یکجہتی کی علامت سمجھتے ہیں۔

1972 میں پاکستان پیپلز پارٹی کے عہد میں حنیف رامے پنجاب حکومت میں مشیر خزانہ بنے اور بعد میں مارچ 1974 میں وزیراعلی پنجاب منتخب ہو گئے۔ چار جولائی 1974 کو وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔ حنیف رامے چار جولائی 1975 کو سنیٹر منتخب ہوئے لیکن چند ماہ بعد پارٹی کے سربراہ ذوالفقار علی بھٹو سے اختلافات کی بنا پر پارٹی سے الگ ہو گئے اور فورا پاکستان مسلم لیگ میں شامل ہو گئے جہاں انہیں چیف آرگنائزر بنایا گیا۔ اس زمانے میں انہوں نے ذو الفقار علی بھٹو کے خلاف اخباروں میں زوردار مضامین لکھے جن میں ایک پمفلٹ ’بھٹو جی پھٹو جی’ بہت مشہور ہوا۔ ان کی زیرِ نظر کتاب پنجاب کا مقدمہ اپنے دور میں مقبولیت کے ریکارڈ قائم کر چکی ہے۔

punjab ka maqdama by Hanif Ramy
Punjab ka Maqdama by Hanif Ramy

پنجاب کا مقدمہ کیوں لکھی گئی

حنیف رامے نے لکھا کہ پنجابی لوگ اور ان کا علاقہ خوبصورت، طرح دار، ملنسار، ہنرمند اور سخی ہیں لیکن ان کی نظر میں دوسرے لوگوں کو پنجاب کا اصل روپ نظر نہیں آتا ہے۔ ان کے مطابق جہاں ایک طرف انہیں سندھی، بلوچی اور پٹھان بھائیوں کے لئے پنجاب کی تلاش ہے وہیں دوسری طرف اس پنجابی کو بھی اپنی شناخت اور پہچان کی اشد ضرورت ہے تاکہ وہ اپنی خوبیوں کو پہچانیں اور اپنے آباء کے نقش قدم پر چلتے ہوئے انہی خواص کو اپنا کر تاریخ کے آسمان پر ایک نیا سورج طلوع کریں جو پاکستان کے دوسرے علاقوں میں بسنے والوں کے لئے شاید ایک نیا تعارف ہو گا اور یہ نیا تعارف اس دوستی اور بھائی چارے کا باعث بنے گا جس سے پاکستان کی عوام تیزی سے محروم ہوتی جا رہی ہے۔

Also Read  آب گم از مشتاق احمد یوسفی : Aab-e-Gum By Mushtaq Ahmad Yousafi

حنیف رامے نے پنجاب اور پنجابیوں کے بارے میں جو تجزیہ اس وقت کیا تھا اور دوسرے صوبوں کے لوگوں کے دلوں میں پنجابیوں کے لئے جو جذبات اس وقت تھے وہ تھوڑی بہت کمی بیشی کے ساتھ آج بھی تقریبا ویسے ہی ہیں اور آج بھی پنجابی اپنے تشخص سے محروم ہیں، آج بھی دوسرے صوبوں میں پنجابیوں کے خلاف تعصب ابھارا جاتا ہے حالانکہ اس میں پنجابیوں کی بجائے سیاست کا زیادہ عمل دخل ہے لیکن پھر بھی پنجابی آج بھی ملکی ترقی میں ایک بڑے بھائی کی طرح مسلسل اپنا کردار نبھائے ہوئے ہیں۔

اردونامہ فورم اس سے پہلے بھی کتاب پنجاب کا مقدمہ اپنے قارئین کے لئے میاں محمد اشفاق صاحب کے توسط سے پیش کر چکا ہے اور آج ایک دوست کی فرمائش پر اسے اردونامہ کتاب گھر پراجیکٹ پر بھی اپلوڈ کر دیا گیا ہے تاکہ اردونامہ قارئین کو کتاب کے حصول کے لئے زیادہ تردد نہ کرنا پڑے۔

کتاب پنجاب کا مقدمہ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے نیچے موجود بٹن پر کلک کیجئے البتہ چونکہ یہ کتاب کمپریسڈ فارمیٹ میں موجود ہے اور اسے پاسورڈ سے محفوظ کیا گیا ہے اس لئے کتاب کو ان کمپریس کرتے وقت آپ سے جو پاسورڈ پوچھا جائے اس کے جواب میں majidchaudhry ٹائپ کر دیں۔

پاسورڈ لگانے کا مقصد اپنے یوزرز کو تکلیف دینا یا کسی بھی طرح تنگ کرنا نہیں تھا بلکہ چونکہ یہ کتاب کئی سال پہلے اپلوڈ ہو چکی تھی اور اب اسے ہی دوبارہ ڈاؤنلوڈ کے لئے پیش کیا گیا ہے اس لئے اس کو جو ہے جیسا ہے کی بنیاد پر پیش کر دیا گیا ہے۔

Also Read  بجنگ آمد از کرنل محمد خان : Bajang Amad by Col. Muhammad Khan

پنجاب کا مقدمہ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کیجئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے