Punjab ki Siasi Tahrikin by Abdullah Malik پنجاب کی سیاسی تحریکیں از عبداللہ ملک
Punjab ki Siasi Tahrikin by Abdullah Malik پنجاب کی سیاسی تحریکیں از عبداللہ ملک

پنجاب کی سیاسی تحریکیں از عبداللہ ملک

Posted on

پنجاب کی سیاسی تحریکیں کتاب کے بارے میں

پنجاب کی سیاسی تحریکیں نامی کتاب کے بارے میں بات کرنے سے پہلے یہ جاننا بہت اہم ہے کہ وقائع نگاری اور تاریخ نویسی کسی بھی ابھرتی ہوئی قوم کے لئے یوں اہم ہے کہ یہ اس قوم کے ماضی کو حال سے مربوط کرنے کی اور ماضی و حال کو ایک اکائی میں ڈھالنے کی کوشش ہوتی ہے۔ مورخ ماضی کے معروضی حقائق کو جمع کر کے اپنے مخصوص نقطہ نظر کے مطابق تجزیہ کرتا ہے۔ یہی تجزیہ ماضی کو پرکھنے، حال کو سمجھنے اور مستقبل کی راہیں متعین کرنے میں ممدود معاون ہوتا ہے۔

عبداللہ ملک نے پنجاب کی سیاسی تحریکیں میں ماضی قریب کی تحریکوں کا جائزہ پیش کرتے ہوئے تحریکات کے پیچھے کارفرما معاشی و معاشرتی عمل کا بہ نظر غائز مطالعہ کیا ہے۔ اسی مطالعہ کا نتیجہ ہے کہ تاریخی حقائق اپنی تمام تر وضاحتوں کے ساتھ قارئین کے سامنے آتے ہیں۔

Punjab ki Siasi Tahrikin by Abdullah Malik پنجاب کی سیاسی تحریکیں از عبداللہ ملک
Punjab ki Siasi Tahrikin by Abdullah Malik پنجاب کی سیاسی تحریکیں از عبداللہ ملک

پنجاب کی سیاسی تحریکیں کتاب کے مصنف کے بارےمیں

عبداللہ ملک پنجاب کے بیدار مغز دانشوروں میں سے ہیں، وہ اپنے عہد کی سیاسی تحریکوں اور معاشرتی عوامل کے عینی شاہد ہیں۔ ادب، صحافت اور سیاست کی والہانہ دلچسپی کے سبب وہ تاریخ نویسی میں بھی اعلیٰ بصیرت کا ثبوت دیتے ہیں۔

پنجاب کی سیاسی تحریکیں اردونامہ فورم کے واٹس ایپ اور ٹیلی گرام گروپس میں بھی موجود ہے جہاں سے قارئین نہ صرف شمولیت اختیار کر کے یہ کتاب حاصل کر سکتے ہیں بلکہ ساتھ ہی ساتھ بے شمار دیگر کتابوں سے بھی استفادہ حاصل کر سکتے ہیں۔

Also Read  How To Craft a Compelling Letter of Reference for Scholarship Applications with 1 free sample

پنجاب کی سیاسی تحریکیں کتاب ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کیجئے۔
اردونامہ کتاب گھر کے واٹس ایپ گروپ میں شمولیت حاصل کرنے کے لئے یہاں کلک کیجئے۔
اردونامہ کتاب گھر کے ٹیلی گرام گروپ میں شمولیت حاصل کرنے کے لئے یہاں کلک کیجئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے