ڈونگری سے دبئی Mafia Queens of Mumbai Urdu PDF Book
ڈونگری سے دبئی Mafia Queens of Mumbai Urdu PDF Book

ڈونگری سے دبئی (Mafia Queens of Mumbai in Urdu) PDF Book

Posted on

ڈونگری سے دبئی انگریزی کتاب Mafia Queens of Mumbai کا اردو ترجمہ ہے جو جو گزشتہ 06 دہائیوں پر محیط ممبئی مافیا پر لکھی جانے والی پہلی چشم کشا کتاب ہے۔ کتاب کے مصنف ایس حسین زیدی ممبئی کے معروف صحافی ہیں جو طویل عرصے تک کرائم رپورٹر بھی رہے اور اس وقت دہشت گردی، جرائم اور تفتیشی رپورٹنگ کے حوالے سے ایک نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ وہ ایشین ایج، ممبئی ٹیرر، مڈڈے، انڈین ایکسریس اور دیگر اخبارات اور جرائد سے بھی وابستہ رہے۔

ڈونگری سے دبئی Mafia Queens of Mumbai Urdu PDF Book
ڈونگری سے دبئی Mafia Queens of Mumbai Urdu PDF Book

ڈونگری سے دبئی (Mafia Queens of Mumbai in Urdu) کے مصنف کے بارے میں:

انگریزی میں لکھی جانے والی ان کی دیگر دو تصانیف Black Friday اور Mafia Queens of Mumbai سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کتابوں میں شمار ہوتی ہیں۔ ایس حسین زیدی ٹی وی چینل ایچ بی او کی جانب سے تیار کی جانے والی فلم ٹیرر ان ممبئی کے ایسوسی ایٹ پروڈیوسر کے فرائض بھی سرانجام دے چکے ہیں جس میں ممبئی حملوں کو موضوع بنایا گیا ہے۔

ڈونگری سے دبئی نامی کتاب ان کی Mafia Queens of Mumbai کا اردو ترجمہ ہے جس میں انہوں نے ممبئی انڈرورلڈ کے قیام اور ان کے اہم کرداروں حاجی مستان، کریم لالہ، دارداراجن اور ابوسالم پر روشنی ڈالی ہے۔

تاہم کتاب کا مرکزی کردار داؤد ابرہیم ہے جو ایک پولیس والے کا بیٹا ہونے کے باوجود جرائم کی دنیا میں کھو گیا۔ ڈونگری سے دبئی میں داؤد ابراہم کے گروہ کے بننے، ممبئی میں سب سے پہلے سپاری (پیسے کے عوض قتل کے احکامات دینا) نکالے جانے اور گینگ مافیا کے بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کے ساتھ روابط جیسے واقعات کی بتدریج نقاب کشائی کی گئی ہے۔

یہ داستان ایک ایسے شخص (داؤد ابراہیم) کے گرد گھومتی ہے جس نے بہادری، چالاکی اور مضبوط اعصاب کی بنیاد پر خود کو ڈان منوایا۔ مذکورہ کتاب ڈونگری سے دبئی Mafia Queens of Mumbai in Urdu جرائم کی دنیا میں ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کے واقعات کو تحقیقی انداز میں بھی پیش کرتی ہے۔

پہلی بار Mafia Queens of Mumbai کا اردوترجمہ روزنامہ امت نے اپنے قارئین کے لئے منتخب اقتباسات کی شکل میں ڈونگری سے دبئی کے نام سے شائع کیا جسے اردونامہ فورم کے قارئین کے لئے اردونامہ کتاب گھر پراجیکٹ میں یکجا کر کے پیش کیا گیا ہے تاکہ تمام کتاب ایک ہی جگہ پر میسر آ سکے۔

ڈونگری سے دبئی (Mafia Queens of Mumbai in Urdu) PDF Book ڈاؤنلوڈ کیجئے:

ڈونگری سے دبئی کتاب پی ڈی ایف میں ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کیجئے۔

Click here to Download Urdu Translation of Mafia Queens of Mumbai (Dongri To Dubai) PDF Book

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے