100 Greatest People of the World by Micheal H. Hart
سو عظیم آدمی : 100 Greatest People of the World
اس کتاب کا اردو ترجمہ محمد عاصم بٹ نے کیا ہے جس میں دنیا کے ان 100 عظیم لوگوں کی زندگی کا احاطہ کیا گیا ہے جو اپنی زندگی اور اس کے بعد بھی دنیا میں اپنا ایک خاص مقام رکھتے ہیں۔ Micheal H. Hart کی لکھی گئی 1978 کی اس کتاب کا دوسرا ایڈیشن 1992 میں منظرِ عام پر آیا جس میں مصنف نے ان سو عظیم آدمیوں کی زندگی کا تجزیہ کیا ہے جنہوں نے دنیا کے ماضی و حال پر گہرا اثر مرتب کیا ہے۔ اور اس کتاب میں پہلے نمبر پر حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا نام رکھا گیا ہے۔ مصنف یہ یقین رکھتا ہے کہ حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کا رول اسلامی معاشرے کی بنیاد رکھنے میں عسیائیت کی بنیاد رکھنے میں حضرت عیسٰی علیہ السلام سے بھی زیادہ اہم ہے۔