Speech on Quaid E Azam Muhammad Ali Jinnah in Urdu : قائد اعظم محمد علی جناح کے موضوع پر اردو تقریر
بابائے قوم قائد اعظم (Quaid E Azam) محمد علی جناح 25 دسمبر 1876 کو پیدا ہوئے، قائد اعظم محمد علی جناح وہ شخصیت ہیں جن کی سیاست کا ستارۃ برصغیر پر 72 سال تک طلوع رہا، جس کی روشن کرنیں مملکت پاکستان کی صورت میں آج بھی عالم کو منور کر رہی ہیں۔
کسے معلوم تھا کہ کاٹھیاوار کے رہنے والے چمڑے کے ایک متوسط درجہ کے تاجر جناح پونجا کے ہاں پیدا ہونے والا یہ نحیف و نزار بچہ بڑا ہو کر اسلامیان ہند کا نجات دہندہ اور ان کا غمخوار بنے گا۔ اپنی ملت کی ٹوٹی ہوئی کشتی کو سنبھالے گا اور اسے ساحل مراد تک لے آئے گا۔ یہ معصوم بچہ بڑا ہو کر ان ظالموں اور لٹیروں کا محاسبہ کرے گا جو گزشتہ دو صدیوں سے اسلام کے نام لیواؤں کو اپنے ظلم اور نا انصافی کی چکی میں پیس رہے ہیں۔
محمد علی جو بعد میں جناح کہلائے اور پھر اسلامیہ نے ہند کے کروڑوں مسلمانوں کے قائد اعظم بنے ان میں سیاسی رجحان تو لندن میں زمانہ طالب علمی کے دوران ہی پیدا ہو گیا تھا مگر ہندوستان آکر ایسی اقتصادی اور مالی دشواریوں سے دوچار ہونا پڑا کہ سیاست کا تصور بھی نہیں کر سکتے تھے۔ لیکن جب حالات ذرا ساز کار ہوئے مالی دشواریوں کا بوجھ کم ہوا اور نسبتاً سکون و آرام میسر آیا تو یہ جذبہ پھر ابھرا اور رفتہ رفتہ جناح نے سیاست میں حصہ لینا شروع کر دیا۔
معزز سامعین یہ دور اندھیروں کا دور تھا روشنی کی کرن کہیں بھی نہیں تھی مسلمان سامراجی طاقتوں کے شکنجے میں جکڑے ہوئے تھے آزادی کا سویرا بھی بہت دور تھا، نوجوان برسٹر محمد علی جناح جسے دنیا قائداعظم کے نام سے جانتی ہے۔
جب بمبئی کا یہ نوجوان برسٹر جہاں عدالت کے کمرہ میں اپنی بیاحت بیان اور طلاقت للسان کے جوہر دکھاتا تھا وہاں کانگریس کے سٹیج پر ایک بلند خطیب اور پرمغز مدبر، ایک شعلہ مقال مقرر، ایک بے باک سیاست دان کی حیثیت سے اس کے جوہر کھلنے لگے۔ وہ کانگرس کے پلیٹ فارم پر شیر کی طرح گرجتا تھا اور بلبل کی طرح چہکتا تھا اس کے زورِ کلام کی دھوم مچ گئی اس کے آگے بڑے بڑوں نے سر تسلیم خم کر دیا۔
Speech on Quaid E Azam Muhammad Ali Jinnah in Urdu: Urdu speech on the subject of Quaid E Azam Muhammad Ali Jinnah
Father of the Nation Quaid-e-Azam Muhammad Ali Jinnah was born on 25 December 1876. Who knew that this skinny child, born to Jinnah Poonja, a middle-class leather merchant from Kathiawar, would grow up to become the saviour and mourner of Islamic India? He will take over the broken ship of his nation and bring it to the shore of Murad. This innocent child will grow up and hold accountable those oppressors and looters who have been grinding the people who call the name of Islam in their mill of cruelty and injustice for the last two centuries.
Muhammad Ali, who was later called Jinnah and then became the Quaid E Azam of millions of Muslims in India by Islamia, had a political tendency in him during his student days in London, but came to India and had to face such economic and financial problems that politics Could not even imagine. But when the situation became a little more stable, the burden of financial problems lessened and relative peace and comfort became available, then this spirit emerged again and gradually Jinnah started taking part in politics.
Honourable audience, this era was a time of darkness, there was no ray of light anywhere, the Muslims were in the grip of the imperialist powers, the dawn of freedom was far away, and the young master Muhammad Ali Jinnah (Quaid E Azam), known to the world as Quaid e Azam, when this young man from Bombay Where Brister used to show his eloquence and eloquence in the courtroom, on the congressional stage his essence as a towering orator, a flamboyant orator, a fearless politician began to unfold. He roared like a tiger on the platform of the Congress and chirped like a bulbul.
قائد اعظم محمد علی جناح کے موضوع پر اردو تقریر ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کیجئے
Click here to Download the Written Speech on Quaid E Azam Muhammad Ali Jinnah in Urdu
Other Urdu Speeches on the Topic Quaid E Azam Muhammad Ali Jinnah on Urdu Nama Books
اردونامہ کتاب گھر پر اسی موضوع کے حوالے سے دیگر تقریریں بھی موجود ہیں جنہیں ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے آپ نیچے موجود لنکس پر کلک کر سکتے ہیں۔