بابائے قوم قائد اعظم (Quaid E Azam) محمد علی جناح 25 دسمبر 1876 کو پیدا ہوئے، قائد اعظم محمد علی جناح وہ شخصیت ہیں جن کی سیاست کا ستارۃ برصغیر پر 72 سال تک طلوع رہا، جس کی روشن کرنیں مملکت پاکستان کی صورت میں آج بھی عالم کو منور کر رہی ہیں۔
کسے معلوم تھا کہ کاٹھیاوار کے رہنے والے چمڑے کے ایک متوسط درجہ کے تاجر جناح پونجا کے ہاں پیدا ہونے والا یہ نحیف و نزار بچہ بڑا ہو کر اسلامیان ہند کا نجات دہندہ اور ان کا غمخوار بنے گا۔ اپنی ملت کی ٹوٹی ہوئی کشتی کو سنبھالے گا اور اسے ساحل مراد تک لے آئے گا۔ یہ معصوم بچہ بڑا ہو کر ان ظالموں اور لٹیروں کا محاسبہ کرے گا جو گزشتہ دو صدیوں سے اسلام کے نام لیواؤں کو اپنے ظلم اور نا انصافی کی چکی میں پیس رہے ہیں۔