ہندوستان پر برطانوی استعماری دور کے حالات و واقعات کو ناول کی شکل میں ترتیب دینے والا عبداللہ حسین کا یہ ناول اردو ادب کے بہترین ناولز میں شامل ہے جو اپنے بہترین اصلوب اور طرز تحریر اور تقسیم ہند کے وقت پیش آنے والے فسادات کے حالات و واقعات کو درست ترتیب سے قارئین تک پہنچانے اور سب سے زیادہ پسندہ قرار دیئے جانے کی وجہ سے صدارتی ایوارڈ حاصل کر چکا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جب اردو کی بہترین کتابیں منتخب کی جا رہی تھیں تو اس کتاب کو نظر انداز کرنا نہایت مشکل ہو گیا۔