Urdu Speech on Seerat Un Nabi : سیرت النبی پر اردو تقریر
Urdu Speech on Seerat Un Nabi : سیرت النبی پر اردو تقریر

سیرت النبیﷺ پر اردو تقریر : Urdu Speech on Seerat Un Nabi ﷺ Part-2

Posted on

سیرت النبیﷺ پر اردو تقریر : Urdu Speech on Seerat Un Nabi ﷺ

رسولِ کائنات، فخرِ موجودات محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم کو خالق ارض و سما رب العلیٰ نے نسلِ انسانی کے لیے نمونہٴ کاملہ اور اسوہٴ حسنہ بنایاہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقہ کو فطری طریقہ قرار دیا ہے۔

محسن انسانیت صلوات اللہ علیہ وسلامہ کے معمولات زندگی ہی قیامت تک کے لیے شعار ومعیار ہیں، یہی وجہ ہے کہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ہر گوشہ تابناک اور ہر پہلو روشن ہے یومِ ولادت سے لے کر روزِ رحلت تک کے ہر ہر لمحہ کو قدرت نے لوگوں سے محفوظ کرادیا ہے۔

آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہر ادا کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے متوالوں نے محفوظ رکھاہے اور سند کے ساتھ تحقیقی طور پر ہم تک پہنچایا ہے، لہٰذا سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی جامعیت و اکملیت ہر قسم کے شک و شبہ سے محفوظ ہے۔

Urdu Speech on Seerat Un Nabi : سیرت النبی پر اردو تقریر
Urdu Speech on Seerat Un Nabi : سیرت النبی پر اردو تقریر

دنیائے انسانیت کسی بھی عظیم المرتب ہستی کے حالات زندگی، معمولات زندگی، انداز و اطوار، مزاج و رجحان، حرکات و سکنات، نشست و برخاست اور عادات وخیالات اتنے کامل ومدلل طریقہ پر نہیں ہیں جس طرح کہ ایک ایک جزئیہ سیرة النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا تحریری شکل میں دنیا کے سامنے ہے یہاں تک کہ آپ سے متعلق افراد اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے متعلق اشیاء کی تفاصیل بھی سند کے ساتھ سیرت و تاریخ میں ہر خاص و عام کو مل جائیں گی۔

اس لیے کہ اس دنیائے فانی میں ایک پسندیدہ کامل زندگی گذارنے کے لیے اللہ رب العزت نے اسلام کو نظامِ حیات اور رسولِ خدا صلی اللہ علیہ وسلم کو نمونہٴ حیات بنایا ہے وہی طریقہ اسلامی طریقہ ہوگا جو رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم سے قولاً، فعلاً منقول ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا طریقہ سنت کہلاتا ہے اور آپ نے فرمایا ہے من رغب عن سنتی فلیس منی جس نے میرے طریقے سے اعراض کیاوہ مجھ سے نہیں ہے۔

Also Read  راج ترنگنی مصنف : پنڈٹ کلہن اُردو ترجمہ : ٹھاکراچھر چند شاہپوریہ

ذیل میں موجود سیرت النبی ﷺ کے موضوع پر اردو تقریر نبی اکرم ﷺ کی سیرت پر روشنی ڈالنے کی ایک ادنیٰ کاوش ہے امید ہے احباب کو یہ کاوش پسند آئے گی۔ اس سے پہلے بھی اردونامہ کتاب گھر پر سیرت النبی پر ایک تقریر کی کتاب موجود ہے جو یہاں سے ڈاؤنلوڈ کی جا سکتی ہے۔

سیرت النبی پر اردو تقریر ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کیجئے۔

Click Here to Download Urdu Speech on Seerat Un Nabi S.W.A

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے