37-Urdu-Speechs-PDF-Book

37 موضوعات پر مبنی اردو تقریر کی کتاب PDF Free Download

Posted on

اردو نامہ فورم پر مختلف احباب کی جانب سے مسلسل یہ تقاضہ آ رہا تھا کہ اردو تقریر کی کتاب PDF میں فراہم کی جائے، ان تمام احباب کی محبتوں کی نظر زیرِ نظر کتاب ان کی توقعات پر انشااللہ ضرور پورا اترے گے۔

37 Urdu Speechs PDF Book تقریر کی کتاب pdf
تقریر کی کتاب pdf

تقریر کی کتاب pdf کیوں ضروری ہے؟

خطابت محض ایک لفظ ہی نہیں بلکہ اپنے دامن میں ابلاغ و اشاعت کی بیشمار رعنائیاں لئے ہوئے ہے۔ وہ باتیں جو ایک انشاء پرداز ایک طویل مضمون میں اپنے قارئین تک پہنچاتا ہے ہے، ایک سحر طراز خطیب اسی بات کو کم سے کم لفظوں میں اس طرح اجتماع عام کے دلوں میں بسا دیتا ہے کہ عقل و خرد حیران رہ جاتے ہیں۔

تقریر لفظوں کی جادوگری ہے برمحل الفاظ، موزوں جذبات اور بے کراں خیالات کے سمندر کو مختصر سے پیمانے میں سمونے کی ساحری ہے۔ تہذیب ہستی ہو یا تاریخ عالم، تقریر و خطابت کا ہمیشہ سے ایک روشن کردار رہا ہے اور تاریخ سیاست میں لازوال نقوش ثبت کرنے والے بلند لوگ شہرہ آفاق مقریرین بھی ثابت ہوئے ہیں۔

اصحاب فکروادب کے میدان میں آئیں تو کہیں نواب بہادر یار جنگ دلوں کو تسخیر کرتے نظر آتے ہیں تو کہیں مولانا ابوالکلام آزاد، مولانا حامد رضا خاں، آغا شورش کاشمیری، مولانا حشمت علی خان پیلی بھیتی، مولانا ظفر علی خاں، مولانا محمد علی جوہر، مولانا شوکت علی اپنی خداداد صلاحیتوں کا لوہا منواتے دکھائی دیتے ہیں۔

دین و مذہب کے وسیؑ میدان میں دیکھیں تو سید عطااللہ شاہ بخاری، پیر سید فیض الحسن ساہ آلومہاروی، محدث اعظم مولانا سردار احمد، رشید ترابی، علامہ طالب جوہری، مولانا محمد بخش مسلم، پیر محمد کرم شاہ الازہری، ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی صلاحتیں اپنا جادوجگاتی محسوس ہوتی ہیں۔

ہمارا یہ دعویٰ تو نہیں ہے کہ زیرِ نظر اردو تقریر کی کتاب آپ کو ان احباب کی فہرست میں ان کی مقابلے میں لاکھڑا کرے گی لیکن اگر آپ ان تقاریر میں مہارت حاصل کرلیں گے تو آہستہ آہستہ آپ فنِ تقریر میں مہارت ضرور حاصل کر لیں گے۔

تقریر کی کتاب pdf مفت ڈاؤنلوڈ کریں:















فنِ تقریر سیکھئے اردو تقریر کی کتاب PDF Download اس کتاب کے علاوہ 75 انعام یافتہ اردو تقاریر : اردو تقریر کی کتاب اردونامہ فورم سے مفت ڈاونلوڈ کرنے کے لئے اس لنک پر تشریف لائیں۔ اور اگر آپ فنِ تقریر میں مہارت حاصل کرنا چاہتے ہیں تو  ڈاونلوڈ کیجئے اور تقاریر و خطابت :: اردو تقریر کی کتاب یہاں سے ڈاؤنلوڈ کیجئے۔

اس کتاب کے علاوہ اردونامہ پر موجود دیگر تقریر کی کتابیں

سیرت النبیﷺ کے موضوع پر اردو تقریر : Written Speech On Seerat Un Nabi in Urdu PDF 2

سیرت النبی اردو تقریر : Seerat Un Nabi Taqreer in Urdu PDF

تقاریر و خطابت :: اردو تقریر کی کتاب

فنِ تقریر سیکھئے اردو تقریر کی کتاب PDF Download

75 انعام یافتہ اردو تقاریر : اردو تقریر کی کتاب

10 موضوعات پر بہترین ولولہ انگیز اردو تقریریں :: Best Speeches in Urdu 10 Topics

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے