داڑھی کی اہمیت (قرآن و سنت کی روشنی میں) مصنف: ڈاکٹر گوہر مشتاق
ڈاکٹر گوہر مشتاق کی لکھی گئی نہایت موثر کتاب اسلام میں داڑھی کی اہمیت۔ آج کل کے دور میں جبکہ روشن خیال مسلمان داڑھی کی اہمیت کو کم سے کم کرنےکی کوشش میں مصروف ہیں ڈاکٹر گوہر مشتاق نے مذہب اور سائنسی اصولوں پر یقین رکھنے اور داڑھی منڈوانے والوں کے درمیان موازنہ کیا ہے۔ خدائی احکام کی تشریح و توضیح اور ساتھ ساتھ موجودہ دور کی سائنسی شہادتیں اس بات کی متقاضی ہیں کہ مسلمان مرد کے لئے داڑھی رکھنا نہایت موزوں اور مناسب ہے۔
ڈاکٹر گوہر داڑھی کو مسلمان کی بہترین مذہبی شناخت قرار دیتے ہیں، اس موضوع پر معلومات کا بیش بہا ذخیرہ مہیا کرکےڈاکٹڑ گوہر مشتاق نے انگلش بولنے اور سمجھنے والے مسلمانوں کے لئے قابل قدر خدمت کی ہے اور مشتاق حسین چوہدری نے اس کتاب کا اردو ترجمہ کر کے اردو قارئین کے لئے گویا ایک احسان کیا ہے۔
ذیرِنظر کتاب ڈاکٹر گوہر مشتاق کی انگریزی کتاب کا اردوترجمہ ہے جو انہوں نے نہایت خلوص کے ساتھ اردونامہ فورم کے اردونامہ کتاب گھر قارئین کے لئے بالکل مفت فراہم کیا ہے جس پر ادارہ ان کا شکرگزار ہے۔