Dajjali-Dour-or-muslim-khawatin :: دجالی دور اور مسلم خواتین

دجالی دور اور مسلم خواتین 2020 مصنف: ڈاکٹر گوہر مشتاق

Posted on

دجالی دور اور مسلم خواتین مصنف: ڈاکٹر گوہر مشتاق

کتاب کا تعارف

ایک مسلم سائنسدان اور سکالر کی کتاب جس میں دجالی دور اور اس میں مسلم خواتین کے کردار پر بحث کی گئی ہے۔

Dajjali-Dour-or-muslim-khawatin :: دجالی دور اور مسلم خواتین
دجالی دور اور مسلم خواتین مصنف: ڈاکٹر گوہر مشتاق

آج ہم ایک ایسے دور سے گزر رہے ہیں کہ جسے اگر دجالی دور کہا جائے تو  بے جا نہ ہو گا۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ آخری زمانے میں دجال اس دنیا میں انسانی صورت میں ظاہر ہو گا اور اس کے پاس مافوق الفطرت قوتیں ہوں گی۔ بہت سی صحیح احادیث مبارکہ میں دجال کی آمد سے پہلے کی نشانیوں کا ذکر ہے جو حقیقت میں قرب قیامت کی علاماتِ صغریٰ ہیں اور ان میں سے اکثر نشانیاں اب تک ظاہر ہو چکی ہیں۔

بلکہ احادیث کے مطالعے سے پتہ چلتا ہے کہ ہمارے زمانہ میں آخری زمانے کی تقریبا تمام خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ اس لحاظ سے موجودہ زمانے کو دجالی دور کہنا غلط نہیں ہے۔ احادیث مبارکہ کے مطالعے سے پتہ چلتا ہے کہ دجال کا آخری وار مسلمانوں کے فیملی سسٹم پر ہو گا۔ مرد حضرات اکیلے کبھی فیملی نہیں بنا سکتے۔ دراصل عورتوں اور بچوں سے ہی فیملی وجود میں آتی ہے۔ دجال اپنے عالمی جال میں اپنے مکروفریب کی وجہ سے عورتوں کی اکثریت کو پھانس لے گا۔ یہی وجہ ہے کہ عبداللہ بن عمر رضی اللہ کی روایت کردہ حدیث میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ دجال کا آخری حملہ مسلمان خواتین پر ہو گا۔

Also Read  سیرت النبیﷺ پر اردو تقریر : Urdu Speech on Seerat Un Nabi ﷺ Part-2

"دجال مرقناۃ نامی جگہ پر پڑاؤ ڈالیگا، اس کے آنے کی خبر سن کر جو سب سے آخر میں اس کی طرف لپکیں گی وہ خواتین ہونگی حتٰی کہ ایک شخص کو اپنے گھر جا کر اپنی ماں، اپنی بہن اور اپنی خالہ یا چچی کو مضبوطی سے باندھنا پڑے گا کہ کہیں یہ خواتین جا کر دجال کے ساتھ شامل نہ ہو جایئں (اور فتنے کا شکار ہو جائیں)”

زیر نظر کتاب دجالی دور اور مسلم خواتین مصنف: ڈاکٹر گوہر مشتاق میں ڈاکٹر گوہر مشتاق نے اسی دجالی دور اور مسلم خواتین کے اس دور میں کردار پر بحث کی ہے۔

مصنف ڈاکٹر گوہرمشتاق کا تعارف

ڈاکٹر گوہر مشتاق نے ایف ایس سی تک تعلیم پاکستان میں حاصل کی اور اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لئے امریکہ چلے گئے۔ وہاں پر انیس سو پچانوے میں سٹی یونیورسٹی آف نیویارک کے یارک کالج سے بی ایس سی کی ڈگری حاصل کی اور پورے کالج میں ٹاپ کر کے Valedictorian Student کا اعزاز حاصل کیا۔

ڈاکٹر گوہر نے کمیسٹری میں نیو جرسی ریاست کی رٹگرز یونیورسٹی سے ایم ایس سی کی ڈگری حاصل کی اور 2001 میں رٹگرز سے بایوفزیکل کمیسٹری میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل۔ رٹگرز یونیورسٹی میں 2000 میں ڈاکٹر گوہر کو ٹیچنگ میں بہترین کارکردگی پر Graduate Teaching Excellence Award ملا۔

ڈاکٹر گوہر نے مذہبی تعلیم سب سے پہلے اپنے والد سے حاصل کی، پھر بالاکوٹ کے قاری محمد نذیر سے علوم شریعت اور علوم طریقت حاصل کیئے۔ امریکہ میں طویل عرصہ تک ڈاکٹر گوہر نے مختلف علماء سے اسلامی علوم حاصل کیئے ان کے اساتذہ میں سے چند کے نام یہ ہیں۔

  • فیصل آباد کےمولانا عبدالرحمٰن بٹ کاشمیری نیویارک میں مسجد ام القرٰی کے امام
  • مصر کے شیخ محمد اسمائیل محمود الازھری شیخ ابوزھرہ مصری کے شاگردِ رشید
  • ڈاکٹر احمد حسین صقر لبنان
  • مفتی عبدالرحمان ابن یوسف مانگیرا برطانیہ
  • امام طارق شبی تونس
Also Read  انقلابِ ایران از سبط حسن : Inqilab-e-Iran Free PDF Urdu Book

ڈاکٹر گوہر مشتاق مغرب کے تعلیم یافتہ سائنسدان ہونے کے علاوہ اسلامی علماء کے فیض یافتہ بھی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان کی تحریروں میں قدیم اور جدید کا حسین امتزاج پایا جاتا ہے۔ امریکہ کے تعلیمی اداروں، مساجد اور اسلامی سینٹروں میں اسلام اور سائنس کے موضوعات پر لیکچرز اور جمعے کے خطبات دیتے رہتے ہیں۔ انگلیش اور اردو زبان میں بہت سی اسلامی کتابوں کے مصنف ہیں، ان کی انگریزی کتابوں کی تفصیلات انٹرنیٹ سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔ ڈاکٹر گوہر کی اردو کتب کی فہرست درج ذیل ہے۔ جو ڈاکٹر صاحب نے اردونامہ فورم کے کتاب گھر پراجیکٹ کے لئے مفت فراہم کی ہیں۔

  1. ایک آنکھ والا دجال
  2. موسیقی، اسلام اور جدید سائنس کی روشنی میں
  3. انسانی دل اور قبولِ اسلام ۔ ایک مذہبی اور سائنسی تجزیہ
  4. معرکہ روح و بدن
  5. پردہ : عقلمند خواتین کا انتخاب
  6. دجالی دور اور مسلم نوجوان
  7. داڑھی کی اہمیت، قرآن و سنت اور جدید سائنس کی روشنی میں
  8. ویلنٹائن ڈے۔ بت پرست رومیوں کا تہوار
  9. سورۃ الواقعہ کی سائنٹفک تفسیر
  10. سورۃ یٰسن کی تفسیر: کتاب و سنت اور جدید تحقیقات کی روشنی میں
  11. تزکیہ نفس، اسلام اور جدید علم نفسیات کی روشنی میں
  12. روزے کے روحانی اور طبی فوائد۔ قرآن، حدیث اور میڈیکل سائنس کی روشنی میں
  13. اللہ کی مدد کیوں نہیں آ رہی؟
  14. مسلم نوجوانوں کو درپیش سب سے بڑا مسئلہ
  15. تاریخ کا سبق
  16. عرش الٰہی سے لٹکتی قندیلوں میں، سبز پرندوں کے دلوں میں

دجالی دور اور مسلم خواتین مصنف: ڈاکٹر گوہر مشتاق آن لائن پڑھنے یا ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے نیچے موجود بٹنوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کیجئے۔

Also Read  فنِ تقریر سیکھئے اردو تقریر کی کتاب PDF Download

[button color=”red” size=”medium” link=”http://www.mediafire.com/file/ahextwijpgri1f7/Dajjali_Daur_Or_Mulsim_Khwateen_DrGohar.pdf/file” target=”blank” ]کتاب آن لائن پڑھنے کے لئے یہاں کلک کیجئے[/button]

[button color=”blue” size=”medium” link=”http://www.mediafire.com/file/ahextwijpgri1f7/Dajjali_Daur_Or_Mulsim_Khwateen_DrGohar.pdf/file” target=”blank” ]کتاب ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کیجئے[/button]

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے