Nirdoli ka Adam Khor :: نردولی کا آدم خور

نردولی کا آدم خور مترجم محمد اقبال قریشی

Posted on

نردولی کا آدم خور مترجم محمد اقبال قریشی

نردولی کا آدم خور از کنتھ انڈرسن: برطانوی باشندے اور ہندوستانی پولیس انسپکٹر کرنل ایس۔ کے۔ جیفری (1950۔ 1857) ایک پولیس انسپکٹر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک ماہر شکاری بھی تھا۔ جس نے اپنی ملازمت کا زیادہ حصہ مشرقی ہندوستان میں منی پور‘ آسام‘ الموڑہ‘ کماﺅں اور ترائی کے پُرخطر جنگلوں میں بسر کیا۔اور انہی وادیوں اور پہاڑی علاقوں میں ملنے والے بکثرت شکار نے اسے کہنہ مشق شکاری بنا دیا۔ تعلیم یافتہ ہونے کے باعث ایس کے جیفری ایک اعلیٰ درجے کا داستان گو اور ادیب بھی تھا۔ یہی خصوصیات اسے اپنے نامور معاصرین جم کاربٹ اور کینتھ اینڈرسن کے مقابل لاکھڑا کرتی ہیں۔

نردولی کا آدم خور
نردولی کا آدم خور

لیکن کرنل جیفری کی ایک خوبی اسے ممتاز کرتی ہے وہ یہ کہ جم کاربٹ اور کینتھ اینڈرسن فقط شکاری تھے اور انھیں درندوں اور آدم خوروں کی تلاش کے دوران ملنے والے انسانوں یا لاشوں کی داستانیں بُننے سے مطلق دلچسپی نہ تھی۔

کرنل جیفری کو اگر کوئی لاش ملتی تو وہ پولیس افسر ہونے کے ناتے یہ بات ضرور کھوجتے کہ آیا اسے کسی جانور نے ہلاک کیا ہے یا کسی نے قتل کرکے وہاں ڈال دیا اور یہ قتل چھپانے کے لئے درندوں کے سر منڈنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس نے اپنی زندگی کے تمام بڑے بڑے واقعات و حوادث مختلف کتابوں کے بجائے اپنی اکلوتی شکاری تصنیف ؟”میری آپ بیتی: شکار اور شکاری“ (My Autobiogrphy, Hunt and Hunter) میں قلمبند کیے۔
دوسری جنگِ عظیم کے اوائل میں شائع ہونے والی یہ کتاب "نردولی کا آدم خور مترجم محمد اقبال قریشی” اب نایاب ہے۔

خوش قسمتی سے مترجم کے دادا کے زمانے کا ایک بوسیدہ مگر قیمتی نسخہ ان کے کتب خانے کی زینت ہے۔ اس سے وہ وقتاً فوقتاً کرنل جیفری کی مہمات اور کارناموں کو اخذ کرکے آپ کی تفریح طبع کے لیے پیش کرتے رہتے ہیں اور کرتے رہیں گے۔ ہمیں یقین ہے کہ اس سے قبل اردو زبان میں ایسی کہانیاں آپ نے کم پڑھی ہوں گی۔ اردونامہ فورم کے قارئین کے لئے یہ کتاب اردو ترجمہ کے ساتھ اردونامہ کتاب گھر پراجیکٹ پر پیش خدمت ہے۔

Also Read  سیرت النبیﷺ کے موضوع پر اردو تقریر : Written Speech On Seerat Un Nabi in Urdu PDF 2

[button color=”blue” size=”medium” link=”https://www.mediafire.com/file/36qtrnqws6bel2q/Nirdooli_ka_Aadam-khor_%28books.urdunama.org%29.pdf/file” target=”blank” ]نردولی کا آدم خور کا آن لائن پڑھئے[/button]

[button color=”red” size=”medium” link=”https://www.mediafire.com/file/36qtrnqws6bel2q/Nirdooli_ka_Aadam-khor_%28books.urdunama.org%29.pdf/file” target=”blank” ]نردولی کا آدم خور کا ڈاؤنلوڈ کیجئے[/button]

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے