یہ ایک ناقابل انکار حقیقت ہے، کہ تقریر و خطابت انتہائی زود اثر دیرپا اور فکر انگیز ملکہ ہے۔ تقریر کبیدہ دل انسانوں کے لئے مرغ سحر کا کام کرتی ہے۔ خطابت اور زور بیانی خوابیدہ صلاحیتوں کو ابھارنے اور جلا بخشنے میں کلیدی رول ادا کرتے ہیں۔
اہمیت خطابت کے پیش نظر کہنہ مشق اور قادرالکلام مقرروں نے تقریر کے بہت سے اصول و ضوابط مرتب کیے ہیں، اور بزم خطابت کی سحر کاری اور شعلہ بیانی کے حوالے سے کئی اہم قواعد و نکات کی نشاندہی کی ہے مثلا:

یہ ناول محمد بن قاسمؒ کی شخصیت ان کے حالات و واقعات پر لکھا گیا ہے ۔ یہ ناول محمد بن قاسمؒ کے سندھ پر حملے کے تناظر میں لکھا گیا ہے جب عرب سرزمین کے ایک جہاز کو سندھ کے ڈاکو اغوا کر لیتے ہیں اور اس پر موجود تمام مسلمان مرد عورتوں اور بچوں کو غلام بنا لیا جاتا ہے۔

داستان ایمان فروشوں کی” ناول پڑھنے کے بعد جو بہترین ناول میں نے پڑھا وہ ناول تھا ایک "اور بت شکن پیدا ہوا”
اس ناول کو بہترین اسلامی تاریخی ناول نگار عنایت اللہ التمش نے لکھا ہے جس میں انہوں نے سلطان محمود غزنویؒ کی شخصیت حالات و واقعات بیان کیا گیا ہے۔