Urdu Nama Books Library :: اردونامہ کتاب گھر :: The Best Source for PDF Books Lovers

ڈونگری سے دبئی انگریزی کتاب Mafia Queens of Mumbai کا اردو ترجمہ ہے جو جو گزشتہ 06 دہائیوں پر محیط ممبئی مافیا پر لکھی جانے والی پہلی چشم کشا کتاب ہے۔ کتاب کے مصنف ایس حسین زیدی ممبئی کے معروف صحافی ہیں جو طویل عرصے تک کرائم رپورٹر بھی رہے اور اس وقت دہشت گردی، جرائم اور تفتیشی رپورٹنگ کے حوالے سے ایک نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ وہ ایشین ایج، ممبئی ٹیرر، مڈڈے، انڈین ایکسریس اور دیگر اخبارات اور جرائد سے بھی وابستہ رہے۔