Jarnaili Sarak by Raza Ali Abidi
Jarnaili Sarak by Raza Ali Abidi

جرنیلی سڑک از رضا علی عابدی

Posted on

جرنیلی سڑک کتاب کے بارے میں

جرنیلی سڑک رضا علی عابدی کی بی بی سی لندن کی اردو سروس کے سلسلے وار پروگرام جرنیلی سڑک پر مبنی دستاویز ہے۔ پاکستان میں یہ کتاب بی بی سی اردو سروس ایکسٹرنل بزنس اینڈ ڈولپمنٹ گروپ اور سعد پبلیکیشنز کراچی کے اشتراک سے شائع ہوئی۔


"جرنیلی سڑک”وادی پشاور سے سرزمین بنگالہ تک پندرہ سو میل لمبی باضابطہ سڑک ساڑھے چارسو سال پہلے ہندوستان کے افغان بادشاہ شیر شاہ نے بنائی تھی۔بعد میں اسے انگریزحکمرانوں نے وہ شکل دی جس میں آج یہ موجود ہے۔1987ء میں بی بی سی لندن کی اردو سروس نے اس سڑک کو موضوع بناکر ایک ریڈیائی دستاویزی پروگرام نشر کیا۔

اسی پروگرام کو اس کتاب میں بعنوان "جرنیلی سڑک” پیش کیا گیا ہے۔یہ کتاب دیکھنے میں سفر نامہ ہے مگر یہ سفر نامہ نہیں ۔کبھی کبھی اس پر تاریخ کی داستانوں کا گماں بھی ہوتا ہے لیکن یہ تاریخ کی داستاں بھی نہیں۔یہ کتاب حالیہ دہائیوں میں آنے والے غیر معمولی سماجی تغیر کا مشاہدہ ہے۔

چونکہ یہ کتاب ایک ریڈیو پروگرام کے مسودے پر مبنی ہے۔اس لیے اس کی ساری تحریر گفتگو کی زبان میں ہے۔پشاور سے کلکتے تک جن بزرگوں،جوانوں ،عورتوں اور بچوں کے انٹریو اس میں شامل ہیں۔ان کاعلاقائی لب و لہجہ اور روزمرہ بات چیت کا انداز جان بوجھ کر جوں کا توں رکھاگیا ہے۔یہ کتاب سفر نامے کی طرح دلچسپ اور معلوماتی ہے۔

Jarnaili Sarak by Raza Ali Abidi
Jarnaili Sarak by Raza Ali Abidi

جرنیلی سڑک کے مصنف کے بارے میں

زیرِ نظر کتاب کے مصنف رضا علی عابدی کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں۔ رضا علی عابدی ایک جانے پہنچانے صحافی ہیں جو بہت عرصے تک بی بی سی کی اردو سروس سے منسلک رہے۔ 30 دسمبر 1935 کو ہندوستان کے شہر رڑکی میں پیدا ہوئے۔ 1950 میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ پہلے کراچی ہجرت کی اور پھر وہاں سے لندن چلے گئے۔

بی بی سی اردو سروس سے 1972 سے 2008 تک منسلک رہے۔ رضا علی عابدی اپنے چند ریڈیائی دستاویزی پروگراموں کے لئے بہت ممشہور ہیں جو کتابی شکل میں بھی موجود ہیں۔ ’’جرنیلی سڑک‘‘ جو گرانٹ ٹرنگ روڈ کے بارے میں ہے اور دریائے سندھ کے متعلق سفر نامہ ہے ’’شیردریا‘‘۔ اس کے علاوہ ان کی اور بھی متعدد کتابیں شائع ہوکر مقبول عام ہوچکی ہیں۔ انہوں نے بچوں کے لئے بھی بہت سی دلچسپ کتابی لکھیں اور مرتب کی ہیں۔

کتاب جرنیلی سڑک اردونامہ کتاب گھر سے ڈائریکٹ ڈاونلوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کیجئے۔
اردونامہ کتاب گھر کے واٹس ایپ گروپ میں شمولیت اختیار کرنے اور کتاب وہاں سے ڈاونلوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کیجئے۔
اردونامہ فورم کے ٹیلی گرام گروپ میں شمولیت اختیار کرنے اور وہاں سے اس کتاب سمیت دیگر سینکڑوں کتب ڈاونلوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کیجئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے