Waqat Ka Pigham Urdu Speeches PDF Book وقت کا پیغام اردو تقریریں
Waqat Ka Pigham Urdu Speeches PDF Book وقت کا پیغام اردو تقریریں

وقت کا پیغام عصر حاضر سے ہم آہنگ 10 تقریروں کا حسین مجموعہ

Posted on

تقریر و خطابت کے چند اہم نکات

یہ ایک ناقابل انکار حقیقت ہے، کہ تقریر و خطابت انتہائی زود اثر دیرپا اور فکر انگیز ملکہ ہے۔ تقریر کبیدہ دل انسانوں کے لئے مرغ سحر کا کام کرتی ہے۔ خطابت اور زور بیانی خوابیدہ صلاحیتوں کو ابھارنے اور جلا بخشنے میں کلیدی رول ادا کرتے ہیں۔

اہمیت خطابت کے پیش نظر کہنہ مشق اور قادرالکلام مقرروں نے تقریر کے بہت سے اصول و ضوابط مرتب کیے ہیں، اور بزم خطابت کی سحر کاری اور شعلہ بیانی کے حوالے سے کئی اہم قواعد و نکات کی نشاندہی کی ہے مثلا:

جس موضوع، جس عنوان کے تحت ہمیں تقریر کرنا ہے سب سے پہلے اس موضوع کے لیے اپنے ذہن اور فکر کو خالی کر لیں، زیادہ بہتر یہ ہے کہ دماغی طور پر اس کے تکرار کا اہتمام کیا جائے، کہ اس سے زبان و بیاں میں سلالت اور تقریر میں روانی اور شیرینی پیدا ہوجاتی ہے۔

پھر یہ کہ تقریر کس طرح شروع کی جائے، اس کے لیے ضروری ہے کہ ابتدائی کلمات وملفوظات اس انداز کے ہوں کہ عوام کو اپنی طرف کھینچ لیں اور پورا مجمع مکمل یکسوئی اور بیدار مغزی کے ساتھ ہمارا ہم سفر ہو جائے۔

انداز بیان اس شان کا ہو کہ سامعین کے قلوب پر دستک دے اور ان کے سرد سینوں میں موضوع سے منابت ہی نہیں بلکہ ان کے دلوں میں آتش عشق فروزاں کر کے انہیں یہ سوچنے پر مجبور کر دے کہ اس کی ذرا سی بے توجہی اور کم التفاتی بہت بڑی حرماں نصیبی کا پیش خیمہ ہو گی۔

اس کے علاوہ بھی تقریر کے فن میں عبور حاصل کرنے کے لئے بہت ساری چیزوں کا خیال رکھنا پڑتا ہے یہی چند بنیادی گزار شات مصنف نے سپرد قرطاس کیں ہیں اللہ پاک ہم سب کو انہیں اپنانے اور ان پر کاربند ہونے کی توفیق عطا فرمائے اور مصنف کو اس کا اجر عطا فرمائے۔

Waqat Ka Pigham Urdu Speeches PDF Book وقت کا پیغام اردو تقریریں
Waqat Ka Pigham Urdu Speeches PDF Book وقت کا پیغام اردو تقریریں

وقت کا پیغام کتاب میں موجود تقاریر کی تفصیل

مدارس اسلامیہ وقت کی اہم ضرورت کے موضوع پر اردو تقریر
اسلام امن و سلامتی کا ضامن کے موضوع پر اردو تقریر
مدارس کو درپیش خطرات اور ان کا حل کے موضوع پر اردو تقریر
اسلام وہ پودہ ہے، کاٹو تو ہرا ہو گا کے موضوع پر اردو تقریر
ایک ہو جائیں تو بن سکتے ہیں خورشید مبیں کے موضوع پر اردو تقریر
اسوہ حسنہ کے موضوع پر اردو تقریر
نماز کے موضوع پر اردو تقریر
عیدالفطر کے موضوع پر اردو تقریر
روزہ کے موضوع پر اردو تقریر
عید الاضحی کے موضوع پر اردو تقریر

وقت کا پیغام اردو تقاریر کا مجموعہ ڈاؤنلوڈ کیجئے۔

وقت کا پیغام اردو تقریروں کی کتاب ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کیجئے۔

اس کتاب کے علاوہ اردونامہ پر موجود دیگر تقریر کی کتابیں

سیرت النبیﷺ کے موضوع پر اردو تقریر : Written Speech On Seerat Un Nabi in Urdu PDF 2
سیرت النبی اردو تقریر : Seerat Un Nabi Taqreer in Urdu PDF
تقاریر و خطابت :: اردو تقریر کی کتاب
فنِ تقریر سیکھئے اردو تقریر کی کتاب PDF Download
75 انعام یافتہ اردو تقاریر : اردو تقریر کی کتاب
37 موضوعات پر مبنی اردو تقریر کی کتاب PDF Free Download
10 موضوعات پر بہترین ولولہ انگیز اردو تقریریں :: Best Speeches in Urdu 10 Topics
10 موضوعات پر بہترین ولولہ انگیز اردو تقریریں
پرکیف تقریریں از مولانا حسین احمد قاسمی
نورانی تقریریں از مولانا محمد یونس قاسمی

2 comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے