دوستوں کی خدمت میں سیرت النبیﷺ (Written Speech On Seerat Un Nabi in Urdu PDF) کے موضوع پر لکھی گئی ایک اور تقریر اردونامہ فورم کی جانب سے حاضرِ خدمت ہے۔
اس سے پہلے سیرت النبیﷺ کے موضوع پر ایک اور تقریر اردونامہ کتاب گھر پراجیکٹ کے اس لنک پر موجود ہے۔
سیرت النبیﷺ کے موضوع پر اردو تقریر : Written Speech On Seerat Un Nabi in Urdu PDF
وہ آج شاہ دیں ہے وہ تاج مرسلیں ہے
وہ طیب وامیں ہے اس کی ثناء یہی ہے
وہ انورواکرم، حبیب، یاسین طاحہ، ملجہ و ماوا، سرورکائنات، خاتم المرسلیں، حضرت محمد مصطفٰی ﷺ، وہ ہستی کہ جس کے آنے سے عرب میں نکھار اور بہار آ گئی جہالت کے گھٹاٹوپ اندھیرے ختم ہو گئے امن و سکون کا پیغام عرب سے نکل کر کل کائنات میں پھیل گیا۔
قدم پہ برکتیں، نفس نفس پہ رحمتیں
جہاں جہاں سے وہ شفیع ِ عاصیاں گزر گیا
جہاں نظر نہیں پڑی وہاں ہے رات آج تک
وہیں وہیں سحر ہوئی جہاں جہاں گزر گیا
جن کا لعابِ اطہر بیماروں کے لیے شفا اور اکسیرِاعظم ہے۔جن کے چہرۂ اقدس کا ایک نظارہ مقدرکے تمام ستاروں کو روشن کردیتاہے۔ جن کے لب و لہجے میں پروردگارکی رحمانیت اور رحیمیت کالطف ہے۔ جن کی ایک ایک بات کلمہ صدق اور حقیقت ِ لازوال کی مثال ہے۔جن کی انگلیوں کی خامہ فرسائی پر کاتبِ تقدیر کو رشک آئے اور کون و مکاں دست بستہ ، کان پکڑے عدم سے شہود بننے کے لیے بے چین اور بے قرار کھڑے ہوں۔ اُن کی سیرت کا بیان کسی انسان کے بَس کی بات کیونکر ہوسکتی ہے؟سچ کہا شاعر نے کہ:۔
لایُمکن الثنائِ کما کان حقہٗ
بعد ازخدا برزگ تُوئی قصہ مختصر
آپ ﷺ کی سیرت نہ کہ صرف عرب بلکہ پوری دنیا کے لئے نمونہ بن گئی اور آپ ﷺ انسان کامل کہلائے آپ ﷺ بچوں، بوڑھوں، عورتوں، جانوروں، قوم درقوم، ملک در ملک، قریہ بہ قریہ، قو بہ قو، جو بہ جو یہاں تک کہ بے جان اور نباتات کے لئے مثال بن کر آئے۔
سورۃ قلم آیت نمبر 2 میں رب کائنات فرماتے ہیں
کہ ہم قلم اور دوات کو اور اسکو جو ان (کے ذریعے) سے لکھا جاتا ہے شہادت کے طور پر پیش کرتے ہوئے کہتے ہیں۔
پھر آیت نمبر 5 میں فرماتا ہے۔
یعنی (اس کے علاوہ ہم یہ بھی قسم کھاتے ہیں) کے تو (محمدﷺ) (اپنی تعلیم اور عمل) میں نہایت اعلیٰ درجہ کے اخلاق پر قائم ہے۔
اس ارشاد ربی کا ثبوت حضور ﷺ کی روزمرہ زندگی سے ملتا ہے آپکے آنے سے عورت کو وہ مقام ملا وہ سایہ رحمت ملا کہ اس کا دنیا میں انسان کے حقوق سے مالامال کیا گیا لڑکیوں کو جو زندگہ درگور کرنے کا رواج تھا اس کا خاتمہ بھی آپﷺ کے اخلاق سے ہوا۔
آپﷺ کی سیرت ہر طبقے کے بچے کے لئے عام تھی جس کی مثال آپ کی زندگی کے بیشمار واقعات دیتے ہیں، چنانچہ ایک مرتبہ آپﷺ عید کی نماز پڑھ کر واپس آ رہے تھے کہ آپﷺ نے ایک بچے کو دیکھا جو مایوسی کی حالت میں بیٹھا تھا، آپﷺ اسے اپنے ساتھ گھر لے کر آئے اس کے ساتھ حسن سلوک کیا اور اس کے سر پہ رحمت و شفقت کا ہاتھ رکھا۔
آپﷺ نے اپنی پوری زندگی میں کبھی بھی کسی غلام یا عورت پر ہاتھ نہیں اٹھایا، یہ آپ کی سیرت کا سایہ ہی تھا کہ جب زید بن حارث کے والدین ان کو لینے آئے تو انہوں نے جانے سے انکار کر دیا۔ اسی طرح ایک مرتبہ ایک حبشی کی آنکھوں پر آپﷺ نے ہاتھ رکھا اس نے کہاں کہ یہ رسول اللہ ﷺ ہیں، آپﷺ کے دریافت کرنے پر اس نے بتایا کہ سوائے آپﷺ کے مجھ سے کوئی بھی اتنی محبت کا اظہار نہیں کرسکتا۔
Written Speech On Seerat Un Nabi in Urdu PDF مزید پڑھنے یا ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے نیچے موجود لنک پر کلک کیجئے۔
سیرت النبیﷺ (Written Speech On Seerat Un Nabi in Urdu PDF) ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے یہاں پر کلک کیجئے۔
Click here to Download Written Speech On Seerat Un Nabi in Urdu PDF
اس کتاب کے علاوہ اردونامہ پر موجود دیگر تقریر کی کتابیں
سیرت النبی اردو تقریر : Seerat Un Nabi Taqreer in Urdu PDF
تقاریر و خطابت :: اردو تقریر کی کتاب
فنِ تقریر سیکھئے اردو تقریر کی کتاب PDF Download
75 انعام یافتہ اردو تقاریر : اردو تقریر کی کتاب
37 موضوعات پر مبنی اردو تقریر کی کتاب PDF Free Download
10 موضوعات پر بہترین ولولہ انگیز اردو تقریریں :: Best Speeches in Urdu 10 Topics