فنِ خطابت کے ماہر لوگ ہمیشہ کچھ اچھے کی تلاش میں رہتے ہیں، اردونامہ فورم اپنے قارئین کے لئے تقاریر و خطابت نامی کتاب لایا ہے جو سید ابوبکر غزنوی کے نوک قلم سے نکلنے والا شہکار ہے، 246 صفحات پر مبنی یہ کتاب سید ابوبکر غزنوی کی ماموں کانجن کی اہل حدیث کانفرنس منعقدہ اکتوبر 1975 میں کی گئی تقریر کا متن ہے جس میں انہوں نے اپنے فنِ خطابت کی انتہاء کو چھونے والا بیان کیا ہے۔
خطابت محض ایک لفظ ہی نہیں بلکہ اپنے دامن میں ابلاغ و اشاعت کی بیشمار رعنائیاں لئے ہوئے ہے۔ وہ باتیں جو ایک انشاء پرداز ایک طویل مضمون میں اپنے قارئین تک پہنچاتا ہے ہے، ایک سحر طراز خطیب اسی بات کو کم سے کم لفظوں میں اس طرح اجتماع عام کے دلوں میں بسا دیتا ہے کہ عقل و خرد حیران رہ جاتے ہیں۔
تقریر لفظوں کی جادوگری ہے برمحل الفاظ، موزوں جذبات اور بے کراں خیالات کے سمندر کو مختصر سے پیمانے میں سمونے کی ساحری ہے۔ تہذیب ہستی ہو یا تاریخ عالم، تقریر و خطابت کا ہمیشہ سے ایک روشن کردار رہا ہے اور تاریخ سیاست میں لازوال نقوش ثبت کرنے والے بلند لوگ شہرہ آفاق مقریرین بھی ثابت ہوئے ہیں۔
مولانا ابوبکر غزنوی اپنے تقریر کے آغاز میں فرماتے ہیں کہ حضرات! جب میں یہ خیال کرتا ہوں کہ یہ وہ جماعت ہے جس کی سرزمین گو آج بنجر ہو چکی ہے، مگر یہ وہی سرزمین ہے جس سے کبھی مولانا حافظ محمد لکھوی رحمتہ علیہ، مولانا ثناء اللہ امرتسری رحمتہ اللہ علیہ، مولانا ابراہیم سیالکوٹی رحمتہ اللہ علیہ جیسے لعل اور یاقوت و گہر پیدا ہوئے تو یہ سوچ کر کہ شاید اس راکھ میں کوئی چنگاری باقی ہو یہ شعر پڑھتا ہوا تمہاری طرف کشاں کشاں چلا آتا ہوں
ترجمہ: خاکتسر کے نیچے کچھ چنگاریاں دیکھ رہا ہوں، شاید ان سے شعلے بھڑک اٹھیں
تقاریر و خطابت کتاب ڈاؤنلوڈ کیجئے:
اس کے علاوہ مندرجہ ذیل کتب ڈاؤنلوڈ کے لئے موجود ہیں جن سے آپ اپنے فنِ خطابت کو نکھار سکتے ہیں
فنِ تقریر سیکھئے اردو تقریر کی کتاب PDF Download
75 انعام یافتہ اردو تقاریر : اردو تقریر کی کتاب
37 موضوعات پر مبنی اردو تقریر کی کتاب PDF Free Download
اس کتاب کے علاوہ اردونامہ پر موجود دیگر تقریر کی کتابیں
سیرت النبیﷺ کے موضوع پر اردو تقریر : Written Speech On Seerat Un Nabi in Urdu PDF 2
سیرت النبی اردو تقریر : Seerat Un Nabi Taqreer in Urdu PDF
فنِ تقریر سیکھئے اردو تقریر کی کتاب PDF Download
75 انعام یافتہ اردو تقاریر : اردو تقریر کی کتاب
37 موضوعات پر مبنی اردو تقریر کی کتاب PDF Free Download
10 موضوعات پر بہترین ولولہ انگیز اردو تقریریں :: Best Speeches in Urdu 10 Topics