یہ ایک ناقابل انکار حقیقت ہے، کہ تقریر و خطابت انتہائی زود اثر دیرپا اور فکر انگیز ملکہ ہے۔ تقریر کبیدہ دل انسانوں کے لئے مرغ سحر کا کام کرتی ہے۔ خطابت اور زور بیانی خوابیدہ صلاحیتوں کو ابھارنے اور جلا بخشنے میں کلیدی رول ادا کرتے ہیں۔
اہمیت خطابت کے پیش نظر کہنہ مشق اور قادرالکلام مقرروں نے تقریر کے بہت سے اصول و ضوابط مرتب کیے ہیں، اور بزم خطابت کی سحر کاری اور شعلہ بیانی کے حوالے سے کئی اہم قواعد و نکات کی نشاندہی کی ہے مثلا:
Category: Helping Books :: مددگار کتب
نورانی تقریریں از مولانا محمد یونس قاسمی
جس طرح ایک فوجی کے لئے وقت کے تقاضوں کے مطابق فنِ حرب و ضرب کا ماہر ہونا ضروری ہے، دفاع کے طریقہ اعداء کو زیر کرنے کے داؤ پیچ خوب جانتا ہو وہی سپاہی فوجی میدان کارزار میں اپنا اور ملک کا نام روشن کرتا ہے اسی طرح ایک طالب علم کے لئے ضروری ہے کہ دورانِ تعلیم جملہ فنون علم میں محنت کر کے کمال حاصل کرے۔
تعلیم، تبلیغ، تدریس کے ساتھ ساتھ اپنے زبان و بیان کی مہارت پیدا کرے اور فنِ تقریر و خطابت میں ملکہ پیدا کرے اس لئے کہ مدرسہ کی چہاردیواری اور احاطہ سے نکل کر دین کی تبلیغ و اشاعت کے لئے اور مختلف مذاہب باطلہ کے مقابلہ کے لئے فن تقریر و خطابت کی ضرورت پڑے گی۔ انہیں تمام امور کو مدنظر رکھتے ہوئے اور طلبہ کی ضرورت کے پیش نظر فاضل نوجوان مولانا محمد یونس صاحب قاسمی مدرس جامعہ کاشف العلوم چھٹمل پور نے طلبہ کے لئے مختلف موضوعات پر مختصر انداز میں تقاریر سپرد قلم کی ہیں جو وقت کی اہم ضرورت ہے امید ہے کہ قدر کی نگاہ سے استفادہ کیا جائے گا۔
پرکیف تقریریں از مولانا حسین احمد قاسمی
دین سے دوری، مذہب بیزاری اور پروپیگنڈہ کے دور پرفتن میں تقریر و تحریر، تبلیغ و خطابت اور وعظ و ارشاد کی اہمیت و ضرورت بہت بڑھ گئی ہے۔ برائیوں کا سیلاب ایسا امنڈ آیا ہے کہ الامان و الحفیظ، گھر گھر، بستی بستی، شہر شہر اور افراد و معاشرہ اس میں ڈوبتے جا رہے ہیں، نیکیاں محدود اور نیک لوگ کم سے کمتر ہورہے ہیں، نئی نسل اور مسلم معاشرہ شتر بے مہار ہو رہا ہے۔
اور ایسا دین کی بنیادی اور ضروری معلومات نہ ہونے کی وجہ سے ہو رہا ہے اس لئے ضروری ہے کہ کسی تاخیر کے بغیر کم ازکم یہ عمل شروع ہو جائے کہ مدارس دینیہ کا ہر طالب علم اور دینی تحریکات کا ہر فرد بشر فائدہ اٹھا کر عوام الناس تک دین پہنچائے۔ انشااللہ اس سے دینی لہر اور دینی بیداری پیدا ہو گی اور خوشگوار نتائج برآمد ہوں کے۔ اسی سلسلے کی ایک اہم کوشش پرکیف تقریریں کے نام سے آپ کے ہاتھ میں ہے۔
10 موضوعات پر بہترین ولولہ انگیز اردو تقریریں :: Best Speeches in Urdu 10 Topics
دوستو جس طرح عنوان سے ظاہر ہے زیرِ نظر کتاب میں 10 بہترین مضامین پر بہترین اردو تقریریں (Best Speeches in Urdu 10 Topics) اکٹھی کی گئی ہیں انٹرنیٹ پر گو کہ اب اردو کا کافی کا ہو چکا ہے لیکن آج بھی اگر آپ کو اچھی اردو تقریریں چاہیں ہوں تو آپ کو کچھ زیادہ مواد نہیں مل پائے گا۔
اپنے قارئین کی فرمائش پر اس کمی کو پورا کرنے کے لئے اردونامہ فورم اپنے قارئین کے لئے اردو کی بیشتر بہترین تقاریر کی کتابیں پیش کرتا رہا ہے اور زیرِ نظر کتاب بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔
خواب اور ان کی تعبیر 2 جلدیں :: Khwabon Ki Tabeer in Urdu
کتبِ سیرت میں آتا ہے کہ حضور پرنورﷺ بعد نمازِ فجر صحابہ کرام رضوان اللہ سے دریافت فرماتے تم میں […]
PPSC Computer Science Syllabus پنجاب پبلک سروس کمیشن کمپیوٹر سائنس سلیبس 2022
PPSC Computer Science Syllabus ایک دن انٹرنیٹ پر تلاش کرنا چاہا لیکن آسانی سے مل نہیں پایا جس کی وجہ […]
سیرت النبیﷺ کے موضوع پر اردو تقریر : Written Speech On Seerat Un Nabi in Urdu PDF 2
دوستوں کی خدمت میں سیرت النبیﷺ (Written Speech On Seerat Un Nabi in Urdu PDF) کے موضوع پر لکھی گئی ایک اور تقریر اردونامہ فورم کی جانب سے حاضرِ خدمت ہے۔
تقاریر و خطابت :: اردو تقریر کی کتاب
فنِ خطابت کے ماہر لوگ ہمیشہ کچھ اچھے کی تلاش میں رہتے ہیں، اردونامہ فورم اپنے قارئین کے لئے تقاریر […]
فنِ تقریر سیکھئے اردو تقریر کی کتاب PDF Download
جس طرح دنیا کے باقی علوم سیکھنے کی ضرورت پڑتی ہے اسی طرح فنِ تقریر بھی ایک ایسا فن ہے […]
75 انعام یافتہ اردو تقاریر : اردو تقریر کی کتاب
75 انعام یافتہ اردو تقاریر کی کتاب حاضر خدمت ہے۔ اردونامہ فورم کے احباب کی پسند کو مدنظر رکھتے ہوئے […]