سیرت النبیﷺ کے موضوع پر اردو تقریر : Written Speech On Seerat Un Nabi in Urdu PDF 2
سیرت النبیﷺ کے موضوع پر اردو تقریر : Written Speech On Seerat Un Nabi in Urdu PDF 2

سیرت النبی اردو تقریر : Seerat Un Nabi Taqreer in Urdu PDF

Posted on

سیرت النبی اردو تقریر : Seerat Un Nabi Taqreer in Urdu PDF

اردونامہ فورم کی طرف سے اردونامہ کتاب گھر پراجیکٹ کے قارئین کے لئے سیرت النبیﷺ پر مبنی اردو تقریر (Seerat Un Nabi Taqreer in Urdu PDF) پر مبنی اردو تقریر پیش خدمت ہے۔

واحسن منک لم ترقط عینی      واجمل منک لم تلد النساء
خلقت مبریًا من کل عیب         کانک قد خلقت کما تشاء

رسولِ کائنات، فخرِ موجودات محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم کو خالق ارض و سما رب العلیٰ نے نسلِ انسانی کے لیے نمونہٴ کاملہ اور اسوہٴ حسنہ بنایاہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقہ کو فطری طریقہ قرار دیا ہے۔ محسن انسانیت صلوات اللہ علیہ وسلامہ کے معمولات زندگی ہی قیامت تک کے لیے شعار ومعیار ہیں،

یہی وجہ ہے کہ سیرة النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ہر گوشہ تابناک اور ہر پہلو روشن ہے یومِ ولادت سے لے کر روزِ رحلت تک کے ہر ہر لمحہ کو قدرت نے لوگوں سے محفوظ کرادیا ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہر ادا کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے متوالوں نے محفوظ رکھاہے اور سند کے ساتھ تحقیقی طور پر ہم تک پہنچایا ہے، لہٰذا سیرة النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی جامعیت و اکملیت ہر قسم کے شک و شبہ سے محفوظ ہے دنیائے انسانیت کسی بھی عظیم المرتب ہستی کے حالات زندگی، معمولات زندگی،

انداز و اطوار، مزاج و رجحان، حرکات و سکنات، نشست و برخاست اور عادات وخیالات اتنے کامل ومدلل طریقہ پر نہیں ہیں جس طرح کہ ایک ایک جزئیہ سیرة النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا تحریری شکل میں دنیا کے سامنے ہے یہاں تک کہ آپ سے متعلق افراد اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے متعلق اشیاء کی تفاصیل بھی سند کے ساتھ سیرت و تاریخ میں ہر خاص و عام کو مل جائیں گی۔

سیرت النبیﷺ کے موضوع پر اردو تقریر : Written Speech On Seerat Un Nabi in Urdu PDF 2
سیرت النبیﷺ کے موضوع پر اردو تقریر : Written Speech On Seerat Un Nabi in Urdu PDF 2

حضورﷺ کی زندگی ہمارے لئے ایک کھلی کتاب ہے مگر بات ہے عمل کرنے کی، اور وہ کھلی کتاب ہے قرآن مجید۔ قرآن مجید میں ہر قانون ہر مسئلہ، ہر مشکل کا حل اور ہر بیماری کی دوا موجود ہے۔ یہ ایک نسخہ کیمیا ہے۔ دنیا کے تمام تر کلام اس کے سامنے ہیچ ہیں۔

Also Read  Microsoft Excel MCQs 2022 FREE PDF DOWNLOAD

اور حضورﷺ تو چلتا پھرتا قرآن ہیں، مجھے تو رشک آتا ہے حضرت حلیمہ رضی اللہ عنہ کی قسمت پر جن کا دودھ سرورِ کائنات ﷺ نے پیا۔ جس نے شہنشاۃ دو عالم ﷺ کو اپنی گود میں کھلایا۔

دوستو! آج کے دن کو کیوں نہ ہم عید کہیں یہی تو وہ دن ہے جس دن بنی نوع انسان کو پتھر کے بتوں سے آزادی نصیب ہوئی اور سب کو معبود برحق کی طرف جانے کا راستہ مل گیا۔ ذرا سوچو اگر آقائے نامدار سرور کائنات، فخر موجودات ختم المرسلین ﷺ تشریف نہ لاتے تو آج ہم کن اندھیروں میں بھٹک رہے ہوتے اور پتہ نہیں کس کس در کی خاک چھان رہے ہوتے۔

وہ بجلی کا کڑکا تھا یا صوتِ ہادی
عرب کی زمیں جس نے ساری ہلادی

جو نہ تھے خود راہ پر اوروں کے ہادی بن گئے
کیا نظر تھی جس نے مُردوں کو مسیحا کردیا

Seerat Un Nabi Taqreer in Urdu PDF تقریر کی ایک جھلک

آج کے دن رب العزت نے ہماری بخشش و نجات کی بنیاد رکھیں اور ہمیں ایک ایسا رہبر کامل عطا فرمایا جس نے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کر دیا۔

مسلمانو! مناؤ جشن عید میلاد النبی ﷺ مناؤ۔ لیکن آتش بازی کر کے نہیں، فضول خرچی کر کے نہیں، سرمایہ اجاڑ کر نہیں، گھر گھر مانگ کر نہیں بلکہ مسجدیں آباد کر کے نوافل پڑھ کر درود و سلام بھیج کر، غریبوں کی امداد کر کے، محتاجوں کو کھانا کھلا کر، کیونکہ یہی وہ درس ہے جو محمد عربی ﷺ ہمیں دے گئے ہیں۔

Also Read  Best Speech on New Year in English : English speech on the topic of New Year 1st January

اے رب العالمین! ہم سب تیرے بندے التجا کرتے ہیں کہ ہمیں ایسے طریقے سے جشن عید میلاد النبی ﷺ منانے کی توفیق عطا فرمائے جس میں نجات ہو اور تیری خوشنودی شامل ہو۔ Seerat Un Nabi Taqreer in Urdu PDF تقریر پوری پڑھنے کے لئے نیچے موجود لنک کلک کیجئے۔

Seerat Un Nabi Taqreer in Urdu PDF Free Download

سیرت النبی ﷺ کی تقریر اردو میں ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کیجئے۔

Click here to Download Seerat Un Nabi Taqreer in Urdu PDF

اس کتاب کے علاوہ اردونامہ پر موجود دیگر تقریر کی کتابیں

سیرت النبیﷺ کے موضوع پر اردو تقریر : Written Speech On Seerat Un Nabi in Urdu PDF 2

تقاریر و خطابت :: اردو تقریر کی کتاب

فنِ تقریر سیکھئے اردو تقریر کی کتاب PDF Download

75 انعام یافتہ اردو تقاریر : اردو تقریر کی کتاب

37 موضوعات پر مبنی اردو تقریر کی کتاب PDF Free Download

10 موضوعات پر بہترین ولولہ انگیز اردو تقریریں :: Best Speeches in Urdu 10 Topics

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے