Urdu Nama Books Library :: اردونامہ کتاب گھر :: The Best Source for PDF Books Lovers

جرنیلی سڑک رضا علی عابدی کی بی بی سی لندن کی اردو سروس کے سلسلے وار پروگرام جرنیلی سڑک پر مبنی دستاویز ہے۔ جرنیلی سڑک کے عنوان سے پاکستان میں یہ کتاب بی بی سی اردو سروس ایکسٹرنل بزنس اینڈ ڈولپمنٹ گروپ اور سعد پبلیکیشنز کراچی کے اشتراک سے شائع ہوئی۔

پنجاب کی سیاسی تحریکیں نامی کتاب کے بارے میں بات کرنے سے پہلے یہ جاننا بہت اہم ہے کہ وقائع نگاری اور تاریخ نویسی کسی بھی ابھرتی ہوئی قوم کے لئے یوں اہم ہے کہ یہ اس قوم کے ماضی کو حال سے مربوط کرنے کی اور ماضی و حال کو ایک اکائی میں ڈھالنے کی کوشش ہوتی ہے۔ مورخ ماضی کے معروضی حقائق کو جمع کر کے اپنے مخصوص نقطہ نظر کے مطابق تجزیہ کرتا ہے۔ یہی تجزیہ ماضی کو پرکھنے، حال کو سمجھنے اور مستقبل کی راہیں متعین کرنے میں ممدود معاون ہوتا ہے۔

ڈونگری سے دبئی انگریزی کتاب Mafia Queens of Mumbai کا اردو ترجمہ ہے جو جو گزشتہ 06 دہائیوں پر محیط ممبئی مافیا پر لکھی جانے والی پہلی چشم کشا کتاب ہے۔ کتاب کے مصنف ایس حسین زیدی ممبئی کے معروف صحافی ہیں جو طویل عرصے تک کرائم رپورٹر بھی رہے اور اس وقت دہشت گردی، جرائم اور تفتیشی رپورٹنگ کے حوالے سے ایک نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ وہ ایشین ایج، ممبئی ٹیرر، مڈڈے، انڈین ایکسریس اور دیگر اخبارات اور جرائد سے بھی وابستہ رہے۔