Pur-Kaif Urdu Taqrir - Urdu Speeches
Pur-Kaif Urdu Taqrir - Urdu Speeches

پرکیف تقریریں از مولانا حسین احمد قاسمی

Posted on

دین سے دوری، مذہب بیزاری اور پروپیگنڈہ کے دور پرفتن میں تقریر و تحریر، تبلیغ و خطابت اور وعظ و ارشاد کی اہمیت و ضرورت بہت بڑھ گئی ہے۔ برائیوں کا سیلاب ایسا امنڈ آیا ہے کہ الامان و الحفیظ، گھر گھر، بستی بستی، شہر شہر اور افراد و معاشرہ اس میں ڈوبتے جا رہے ہیں، نیکیاں محدود اور نیک لوگ کم سے کمتر ہورہے ہیں، نئی نسل اور مسلم معاشرہ شتر بے مہار ہو رہا ہے۔

اور ایسا دین کی بنیادی اور ضروری معلومات نہ ہونے کی وجہ سے ہو رہا ہے اس لئے ضروری ہے کہ کسی تاخیر کے بغیر کم ازکم یہ عمل شروع ہو جائے کہ مدارس دینیہ کا ہر طالب علم اور دینی تحریکات کا ہر فرد بشر فائدہ اٹھا کر عوام الناس تک دین پہنچائے۔ انشااللہ اس سے دینی لہر اور دینی بیداری پیدا ہو گی اور خوشگوار نتائج برآمد ہوں کے۔ اسی سلسلے کی ایک اہم کوشش پرکیف تقریریں کے نام سے آپ کے ہاتھ میں ہے۔

محترم مولانا حسین احمد قاسمی نے بڑے سلیقے سے آٹھ بہت اہم عنوانات پر تقاریر پیش کی ہیں، ان کی تقاریر میں بذلہ سنجی اور لطیفے بڑے موثر معلوم ہوتے ہیں۔ قاری تقریر پڑھتے ہوئے خود یہ محسوس کرے گا اور محفوظ ہوئے بغیر نہیں رہے گا۔

Pur Kaif Urdu Taqrir - Urdu Speeches پرکیف تقریریں
Pur-Kaif Urdu Taqrir – Urdu Speeches پرکیف تقریریں

یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ تقریر و تحریر ہی دو ایسے کارآمد اور موثر ہتھیار ہیں کہ آدمی مدمقابل کے دلوں کو موۃ لیتا ہے اور مخالفین کو تشفی بخش جواب دے کر مطمئن کر دیتا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ تقریر و تحریر اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے مگر اس فن کو حاصل کرنے کے لئے مشاقی کا بڑا دخل ہے کس کا انکار کوئی بھی مقرر نہیں کر سکتا ہے۔ یہ چھوٹی سی اردو تقریر کتاب اس لئے ترتیب دی گئی ہے کہ پڑھنے والوں کو اس سے کوئی فائدہ ہو اور مصنف کے لئے سامان آخرت کا بندوبست ہو سکے۔

پرکیف تقریریں کی فہرست مضامین

انتساب
تقریظ
پیش لفظ
مقدمہ
تصنیف لطیف
کلمہ طیبہ کے موضوع پر اردو تقریر
نماز کے موضوع پر اردو تقریر
ایمان کی حفاظت کیسے ہو کے موضوع پر اردو تقریر
سلطان مدینہ کا نظام الاوقات کے موضوع پر اردو تقریر
فضیلت علم کے موضوع پر اردو تقریر
سلام کو رواج دو کے موضوع پر اردو تقریر
حفظ قرآن کی فضیلت کے موضوع پر اردو تقریر
یوم آزادی کی خوشیاں کے موضوع پر اردو تقریر
نعت پاک
ترانہ

پرکیف اردو تقریریں ڈاؤنلوڈ کیجئے

اردو میں پرکیف تقریریں از مولانا حسین احمد قاسمی ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کیجئے۔

اس کتاب کے علاوہ اردونامہ پر موجود دیگر تقریر کی کتابیں

سیرت النبیﷺ کے موضوع پر اردو تقریر : Written Speech On Seerat Un Nabi in Urdu PDF 2

سیرت النبی اردو تقریر : Seerat Un Nabi Taqreer in Urdu PDF

تقاریر و خطابت :: اردو تقریر کی کتاب

فنِ تقریر سیکھئے اردو تقریر کی کتاب PDF Download

75 انعام یافتہ اردو تقاریر : اردو تقریر کی کتاب

37 موضوعات پر مبنی اردو تقریر کی کتاب PDF Free Download

10 موضوعات پر بہترین ولولہ انگیز اردو تقریریں :: Best Speeches in Urdu 10 Topics

10 موضوعات پر بہترین ولولہ انگیز اردو تقریریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے